Brailvi Books

قسط 15: جوٹھا پانی پھینک دینا کیسا؟
7 - 18
اِستعمال دیکھ کر بَرداشت نہیں کرپاتا، مجھے یہ قطعاً پسند نہیں کہ یوں ضَرورت سے زائد پانی بہایا جائے ۔ 
گرم پانی لینے کیلئے ٹھنڈا پانی ضائع کرنے سے کیسے بچا جائے ؟
سردىوں مىں ٹھنڈا پانی آزمائِش کا سبب بنتا ہے لہٰذا گرم پانى کے لیے گىزر لگائے جاتے ہیں۔ اب گیزر سے گرم پانی حاصِل کرنے کے لیے پائِپ مىں موجود ٹھنڈے پانى کو بڑی بے دَردی کے ساتھ بہا دیا جاتا ہے حالانکہ تھوڑی سی توجہ کر کے یہ پانی بچایا جا سکتا ہے مثلاً کسی بالٹی میں یہ پانی نکال لیں یا پھر پائِپ کا ایسا  سِسٹم بَنوا لیں کہ پانی زمین دوز ٹینک میں واپس چلا جائے ۔ خود میں نے بھی اپنے گھر میں ایسا سِسٹم بنوایا ہوا ہے ، گرم ٹھنڈا پانی مِکس کرنا بھى اىک مَسئلہ ہے کہ اس مىں بھى پانى بہت ضائع ہوتا ہے لہٰذا مکسچر کرنے میں بھی ایسی اِحتىاط سے کام لیں کہ بچت کى صورت  بنے مثلاً مکسچر کے لیے ایسے نَل لگوا لیے جائیں جوAutomatic(یعنی خود بخود) ٹھنڈا گرم پانی مِکس کر دىتے ہیں، یہ نَل اگرچہ کچھ مہنگے ہوتے ہىں لیکن پانی کے ضیاع سے بچنے کے لیے کارآمد ہیں۔ 
پانی ضائع کرنے والوں کو ممکنہ صورت میں سمجھائیے 
کپڑے اور فَرش وغیرہ دھونے میں بھی پائِپ اِستعمال کیا جاتا ہے جس کے سبب ضَرورت سے بہت زیادہ پانى بہتاہے لیکن آہ!ان لوگوں کو بولنے ، روکنے ٹوکنے اور سمجھانے والا کوئی  نہىں ہے ۔ مَساجد کے دھونے میں بھى بے تحاشا