مدرسۃُ المدینہ بالِغان کا دَورانیہ تقرىباً 63 مِنَٹ کا ہوتا ہے اور اس کا رات میں ہی لگانا شَرط نہىں بلکہ جہاں جیسی سہولت ہو، فجر، ظہر یا کسی بھی مُناسِب وقت میں مدرسہ لگانے کی تَرکیب بنا لی جائے ۔ اللہ پاک قرآنِ کریم کى بَرکتىں ہم سب کو نصىب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
مُلکِ پاکستان اور دِیگر ممالک میں پانی کا بحران
سُوال : اِس وقت دُنىا بھر میں بالخُصُوص مُلکِ پاکستان مىں پانى کی کمی اىک بہت بڑا مَسئلہ بنا ہوا ہے ۔ میرا خود اىک مُلک مىں جانا ہوا تو اُس مُلک میں باقاعدہ گھروں مىں مَحدود مِقدار میں پانى اِستعمال کرنے کی اِجازت ہے ۔ اگر اس سے زائد پانى اِستعمال کیا تو ان کے لىے مَسائل ہوتے ہىں۔ دُنىا بھر میں بالخُصُوص مُلکِ پاکستان مىں پانى کى بچت کے لىے مختلف اَنداز پر کام کىا جا رہا ہے ۔ آپ اس بارے میں کچھ مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجئے کہ اىک عام شخص پانى کى بچت میں اپنا کىا کِردار ادا کر سکتا ہے ؟(نگرانِ شورىٰ کا سُوال)
جواب : پانى اللہ پاک کى بہت بڑى نعمت ہے ، اس کے بغىر زندگى ناممکن ہے ۔ ىہ بھی اللہپاک کا کَرم ہے کہ جو چیز جتنى زىادہ اَہم ہوتى ہے وہ ہمارے لىے ىا تو سَستى رکھى گئی ہے یا بالکل ہی مُفت جىسے ہوا، یہ زندگى کے لىے سب سے زىادہ ضَرورى ہے کہ آکسىجن کے بغىر آدمى زندہ نہیں رہ سکتا لیکن ىہ اللہ کى رَحمت سے بالکل مُفت مِل رہی ہے ۔ ہوا کے بعد اِنسان کو پانی کی بھی شدید حاجت ہے یہ نعمت