تک نہیں سُنا ہو گا لیکن ان کے سىنوں مىں بھى محبتِ رَسُول ہو گى۔ اَلبتہ اگر شاعر کی مُراد یہ ہو کہ دعوتِ اسلامى مىں آ کر دىکھو تو پتا چلے گا کہ محبتِ رَسُول کىا ہے ؟تو یہ تاویل دُرُست ہے ۔ یہ کہنا غَلَط ہو جائے گا کہ دعوتِ اسلامى ہى محبتِ رَسُول کا دَرس دىتى ہے ۔ اَلبتہ دعوتِ اسلامى بھى محبتِ رَسُول کا دَرس دىتى ہے ىہ کہنے مىں حَرج نہىں۔
اَطراف گاؤں میں مدرسۃُ المدینہ کی ضَرورت
سُوال : ٹیل والہ جٹّاں والی چک نمبر 114، پنجاب، (پاک اَطراف سیرانی کابینہ)مىں بَراہِ راست(Live) مَدَنى مذاکرہ کا سِلسلہ ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج(یعنی ۱۱صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۴۰ ھ بمطابق 20 اکتوبر 2018 کو) ہم نے مدرسۃُ المدىنہ للبنىن کے لىے جگہ بھى دعوتِ اسلامى کے نام وَقف کروائى ہے اور ىہاں پر مدرسۃُ المدىنہ للبنىن کا اِفتتاح بھى ہے ۔ آپ کى بارگاہ مىں عرض ہے کہ اس مدرسے کی کامیابی کے لىے دُعا فرما دىں۔ نیز اطراف گاؤں مىں مدرسۃُ المدىنہ کى بہت زىادہ حاجت ہے ، اس حوالے سے مَدَنى پھول بھى اِرشاد فرما دىں تاکہ ىہاں اَطراف گاؤں مىں قرآنِ کرىم کى تعلىم عام ہو۔
جواب : مَاشَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ٹىل والہ مىں مدرسۃُ المدىنہ کے اِفتتاح کی خوشخبری سُنائی گئی جس پر میری طرف سے بہت بہت مُبارَک ہو۔ مدرسہ بنا لینا یقیناً بہتر اِقدام ہے لیکن اسے بھرنا بھى اَہم کام ہے لہٰذا اسے بھرنے کے لیے بھی بھرپور