Brailvi Books

قسط 15: جوٹھا پانی پھینک دینا کیسا؟
2 - 18
 عذاب دىنے کے لىے جائىں گے لیکن خود انہىں کوئى تکلىف نہىں ہو گى۔ (1) کفّار جن بُتوں کى پوجا کرتے ہىں  وہ بُت بھى جہنم مىں ڈالے جائىں گے لیکن ان بُتوں کو بھی کوئی  تکلىف نہىں ہو گى۔ بُتوں کو اِس لیے جہنم میں ڈالا جائے گا تاکہ کفار کو حَسرت بالائے حَسرت ہو کہ جن کو ىہ خُدا سمجھ کر پوجتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آئے بلکہ وہ خود کو بھی بچا نہ پائے اور ان کے ساتھ آگ میں جَل رہے  ہىں ۔ (2) 
دعوتِ اسلامی کو محبتِ رَسُول لکھنا کیسا؟
سُوال : ىا مُرشِدى!ىہ شعر کہنا کىسا ہے ؟ 
جَلال کو جَلالى لکھ دىا مىں نے
نبى کا غُلام ہوں غُلامى لکھ دىا مىں نے
مجھ سے پوچھا کہ محبتِ رَسُول کىا ہے ؟
قلم لىا اور دعوتِ اِسلامى لکھ دىا مىں نے
جواب : اِس شعر میں اَلفاظ کا کھىل ہے کہ  جَلال کو جَلالى لکھ دىا اور کمال کو کمالى لکھ دىا، مجھے تو فضول اَلفاظ لگ رہے ہىں۔ محبتِ رَسُول دعوتِ اسلامى مىں ہی منحصر تو نہیں۔ دُنیا میں کروڑوں ایسے مسلمان ہوں گے جنہوں نے دعوتِ اسلامى کا نام 



________________________________
1 -    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۵۳۵ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
2 -    تفسیر قرطبی، پ۱۷، الانبیاء : تحت الآیة : ۹۸ ، ۶ / ۲۰۳  ما خوذاً  دار الفکر بیروت