Brailvi Books

قسط 15: جوٹھا پانی پھینک دینا کیسا؟
17 - 18
	 فریزر اور اِس طرح کی دِیگر چیزیں آ گئیں، بعض اوقات بچے ان  میں بند ہو کر بے چارے ٹھنڈے ہو جاتے ہوں گے یا پھر فریج  کے نیچے لگے ہوئے پلگ میں اُنگلی ڈال کر چِپک جاتے ہوں گے ۔ اِسی طرح پہلے لوہے کی وزن دار اِستری ہوا کرتی تھی جس میں لوگ کوئلے جَلاتے اور کوئلوں سے اُسے گرم کر کے کپڑے اِستری کرتے تھے ۔ اُس اِستری میں حادثے کا اِمکان نہ ہونے کے برابر تھا مگر پھر الیکٹرونک اِستری آ گئی جس کے سبب حادثات بڑھ گے تو  یوں جتنی تَرقیاں ہو رہی ہیں اِن ترقیوں کے باعِث ہلاکتوں میں بھی اِضافہ ہو رہا ہے اور بچے بے چارے فوت ہو رہے ہیں۔ اِسی طرح پہلے گھروں میں سوئمنگ پولوں کا نہیں سُنا تھا لیکن اب گھروں میں بھی سوئمنگ پول ہوتے ہیں جن میں بچے ڈوب جاتے ہیں۔ جب بالٹی میں ڈوب کر بچے فوت ہو سکتے ہیں تو پھر سوئمنگ پول میں بَدَرَجَۂ اَولیٰ ڈوب کر بھی فوت ہو سکتے ہیں بلکہ بالٹی میں گِر کر ڈوبنے کے چانس کم ہوتے ہیں جبکہ سوئمنگ پول میں ڈوبنے کے  چانس زیادہ ہیں۔ 
سڑک پار کرنے کا طریقہ
سُوال : سڑک کس طرح پار کرنی چاہیے ؟ (1) 
جواب : ہم نے بچپن سے سُنا ہے کہ سڑک پار کرتے وقت بھاگنا نہیں چاہیے ۔ جب



________________________________
1 -    یہ سُوال اور اس کے بعد والا دونوں شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیے  گئے ہیں جبکہ جوابات امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا فرمودہ ہی   ہیں۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)