Brailvi Books

قسط 15: جوٹھا پانی پھینک دینا کیسا؟
18 - 18
	 بھی روڈ پار کرنا ہو تو  پہلے روڈ کے  کنارے  کھڑے ہو کر دونوں طرف دیکھ لیں کہ کوئی گاڑی وغیرہ تو نہیں آ رہی اور پھر روڈ پار کریں ۔ بسااوقات گاڑی دُور ہوتی ہے جس کے سبب بندہ سمجھتا ہے کہ میں گزر جاؤں گا لیکن جب وہ گزرنے لگتا ہے تو پتھر وغیرہ کے آنے ، پاؤں پھسل جانے یا ہوائی چپل کی پٹی نکل جانے کے سبب روڈ میں  رُکنا پڑ جاتا ہے اور یوں گاڑی  اوپر چڑھ جاتی ہے ۔ 
بچوں کو حادثات سے کِس طرح  بچایا جائے ؟
سُوال : بچوں کو حادثات سے کِس طرح بچایا جائے ؟   
جواب : بچوں کو حادثات سے بچانے کے لیے انہیں سمجھایا جائے کہ روڈ پر بھاگنا نہیں ہے  بلکہ روڈ پار کروانے کے لیے کوئی نہ کوئی  بڑا  بچوں کے ساتھ ضَرور ہو ۔ اگر والدین   بچوں کو روڈ پار کرنے سے ڈراتے رہیں گے اور وقتاً فوقتاً سمجھاتے رہیں گے تو بچے حادثات کا شِکار ہونے سے بچ جائیں گے ۔ جب ہمارا گھر گئو گلی  اولڈ سٹی اِیریا(بابُ المدینہ کراچی ) میں تھا  تو ہمارے گھر سے روڈ پار کر کے  ککری گراؤنڈ تھا جہاں پہلے دعوتِ اِسلامی کا سُنَّتوں بھرا اِجتماع ہوا کرتا تھا، میری والِدہ مجھے ککری گراؤنڈ جانے اور روڈ پار کرنے سے  منع کرتی تھی جس کی وجہ سے میں روڈ پار کر کے ککری گراؤنڈ جانے سے ڈرتا تھا کہ والِدہ  نے منع کیا ہے لہٰذا اگر والِدین بچوں کو اِس طرح سمجھاتے اور ڈراتے رہیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ضَرور اِس کا فائدہ ہو گا۔