شروع ہو جائے گی، اِس میں پانی روکنے کا کوئی سِسٹم نہیں ہوتا، اس کی چھینٹیں بھی اُڑتی ہیں اور بِلا ضَرورت پانی بھی ضائع ہوتا ہے ۔ مجھے تو اِس سے چڑ ہے کہ اِس کو اِستعمال کیسے کرىں؟ ہر صورت مىں پانی ضائع ہوتا ہے ۔
حَرَمَیْنِ طَیِّبَین زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً مىں بھى اِسی طرح کا پائِپ لگا ہوتا ہے ، جس کے سبب پانی ضائع ہونے سے بچانا جوئے شىر لانے (یعنی مشکل یا ناممکن کام سر انجام دینے ) کے مُترادِف ہے ۔ ممکن ہے کہ ہىنڈل والا شاور اِس لیے اِنتظامیہ نہ لگاتی ہو کہ جلدى خَراب ہو جاتے ہیں اور ان کا ىہ عُذر قابلِ سَماعت ہو بھی سکتا ہے ۔ بہرحال جس بھی عُذر کے تحت یہ شاور لگائے گئے ہوں ان کے اِستعمال میں پانى ضَرور ضائع ہوتا ہے ۔ اگر واش روم میں شاور کے بجائے لوٹا اِستعمال کیا جائے تو پانی کی کافی بچت ہو گی۔ مجھے ىاد آ رہا ہے کہ حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً مىں بھی پہلے لوٹے ہی رکھے ہوتے تھے ۔ گھروں مىں بھى لوٹا سِسٹم ہی تھا، اب آہِستہ آہِستہ شاور کا رَواج بڑھتا جا رہا ہے ۔
بارش ہونے کی پیشن گوئیوں پر یقین کرنا کیسا؟
سُوال : سوشل میڈیا پر بارش کے حوالے سے اِس طرح کی خبریں چلتی ہیں کہ فُلاں وقت بارش ہو گی، اِسی طرح محکمۂ موسمیات کی طرف سے بھی وقتاً فوقتاً بارش ہونے کی پیشن گوئیاں کی جاتی ہیں تو ان پر یقین کرنا کیسا ہے ؟
جواب : محکمۂ موسمیات بارش ہونے کی پیشن گوئیاں کرتا ہے مگر عام طور پر لوگ ان