Brailvi Books

قسط14: بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد
5 - 22
 کوئى نقصان ہو جائے تو ان کی عظمت و شان پر شک و شُبہ نہیں کیا جا سکتا ۔  
کیا طوطے کے سَلام کا جواب دینا بھی واجب ہے ؟
سُوال : طوطے کو سَلام کرنا سکھاىا گیا ہے ، اب وہ بار بار سَلام کرتا ہے تو کىا اس کے سلام  کا جواب دىنا بھی  واجب ہو گا؟ (میسج کے ذَریعے سُوال) 
جواب : طوطے کے سَلام کا جواب دینا  واجِب نہىں ۔ 
ثواب کے لیے نِیَّت ضَروری ہے 
سُوال : اِسلامى مُعاشرے مىں اللہ  پاک کى عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ ناپ تول پورا کرنے ، غرىبوں کى مدد کرنے ، اچھے اَخلاق سے پىش آنے ، دوسروں کو تکلىف نہ دىنے وغیرہ باتوں کا بھى ذہن دىا جاتا ہے تو یہ اِرشاد فرمائیے کہ کىا اِن کاموں کو کرنے سے پہلے بھى اچھی نىت  ضَرورى ہے ؟ 
جواب : کسی بھی مُباح(یعنی جائز) کام میں ثواب جبھی ملے گا جب وہ  اچھی نیت سے کیا جائے گا اور جو چیز باعثِ ثواب ہے اس میں بِلا نیت بھی ثواب ہے ۔  اَلبتہ اس میں مزید اچھی نیتیں کر کے ثواب بڑھایا جا سکتا ہے ۔ لہٰذا اِن کاموں میں بھی اچھی اچھی  نیتیں کر لینی چاہئیں ۔  یاد رَکھیے !اَعمال کا دارومدار نىتوں پر ہے  تو جىسى نىت وىسا اس کا پھل ۔ 
تسبیح زبان سے پڑھنا اَفضل ہے یا دِل میں؟
سُوال : ذِکر و اَذکار ىا نماز کے بعد تسبىحِ فاطمہ زبان سے پڑھنا بہتر ہے ىا بغىر زبان ہلائے