Brailvi Books

قسط14: بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد
6 - 22
دِل میں پڑھنا افضل ہے ؟ (سوشل میڈیا کے ذَریعے بلوچستان سے سُوال)
جواب : جہاں کچھ پڑھنا ہوتا ہے تو وہاں زبان سے پڑھنا ضَروری ہے اور آواز بھی اتنى ہو کہ عُذر نہ ہونے کی صورت میں اپنے کانوں سے سُن لے ۔  (1)لہٰذا تسبىحِ فاطمہ بھى زبان سے پڑھنى ہو گى ۔ 
مَیِّت کی تجہیز و تکفین وغیرہ کے اَخراجات کا حکم
سُوال : شادی شُدہ بہنوں یا  بیٹیوں کا اِنتقال ہو جائے تو ہمارے یہاں اُن کی  تجہیز و تکفین کا خرچ والدین اُٹھاتے ہیں ، اس کا  کیا حکم ہے ؟نیز ان کے اِیصالِ ثواب کے لیے کی جانے والی قرآن خوانی وغیرہ میں ہونے والے اَخراجات کا کیا حکم ہے ؟ 
جواب : مَیِّت کو کفن دینا فرضِ کفایہ  ہے ، يوں ہی مَیِّت کو دَفن کرنا بھی فرضِ کفایہ ہے ۔(2) مَیِّت نے جو مال چھوڑا اس میں سے بھی کفن  دے سکتے ہیں اور اگر خاندان میں سے کوئی دوسرا شخص اپنے طور پر کفن دینا چاہے تو وہ بھی دے سکتا ہے ۔ یہاں تک کہ اگر خاندان میں  کوئی کفن دینے والانہیں تو کوئی بھی مسلمان کفن دے دے تو فرضِ کفایہ  اَدا ہو جائے گا ۔ اَلبتہ عورت نے اگرچہ مال چھوڑا اُس کا کفن شوہر کے ذِمَّہ ہے بشرطیکہ موت کے وقت کوئی ایسی بات نہ پائی گئی جس سے عورت کا نفقہ شوہر پر سے ساقِط ہو جاتا ۔  (3)



________________________________
1 -    فتاویٰ هندية ، کتاب الصلا ة ، الباب الرابع  فی صفة الصلا ة ، ۱ / ۶۹ دار الفکر بیروت 
2 -    درمختار  مع  ردالمحتار ، کتاب الصلٰوة ، باب صلا ة  الجنازة ، ۳ /  ۱۲۱- ۱۶۳ دار المعرفة بیروت
3 -    بہارِ شریعت ، ۱ / ۸۲۰ ، حصہ : ۴ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی