Brailvi Books

قسط14: بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد
20 - 22
	 آگ کا اَثر ہوتا ہے ۔  اگر ایسی اِینٹیں لگائى ہوئى ہوں تو بہتر ىہ ہے کہ ان کے اوپر گىلى مٹى کو لىپ دىا جائے ۔  
گناہوں سے بچنے کے لیے گوشہ نشینی اِختیار کرنے کا حکم
سُوال : جھوٹ ، غىبت اور  چغلى وغیرہ  عام ہے تو کىا ان گناہوں  سے بچنے کے لیے  گوشہ نشىنى اِختیار کر سکتے ہیں ؟ (پشاور سے سُوال) 
جواب : گوشہ نشىنى کے کچھ آداب ہىں ، ہر ایک ان آداب کو  نہیں جانتا ۔ اس کی آفتىں بھی  ہوتى ہىں ۔(1) اگر کوئی عوام مىں بھی  آتا جاتا ہے ، نماز پڑھنے کے لیے جاتا ہے ، رِزقِ حلال کے لىے جدو جہد کرتا ہے اور اس کے علاوہ باقى وقت گھر مىں رہتا ہے تو اسے گوشہ نشىنى نہىں کہیں گے اگرچہ ىہ اچھا کام ہے ۔ بِلا ضَرورت لوگوں سے ملنے جلنے میں عموماً غىبت ، بَدنگاہى ، بَدگمانى ، بَدکلامى اور اس کے علاوہ دِیگر  بہت سے  گناہوں میں پڑنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔  آپس مىں ملنے سے اگر کسى کے پاس روحانىت ہو تو وہ  بھى مُتأثر ہوتى ہے ۔  طرح طرح کے لوگوں سے چونکہ واسِطہ پڑتا ہے اور ان کے اَثرات غىر محسوس طرىقے سے اىک دوسرے پر پڑتے ہىں جس کی وجہ سے روحانىت باقی نہىں رہتى اور مُعاملات خراب  ہو جاتے ہىں ۔  اگر کسی کا عوام کے ساتھ مِلنا جُلنا رہتا ہے تو اُسے چاہیے کہ وہ اِستغفار کى کثرت



________________________________
1 -    گوشہ نشینی کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب”ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت“ صفحہ 373 اور اِحیاءُ العلوم (مترجم) جلد 2 کے صفحہ 797تا884 کا مُطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)