دعوتِ اسلامی میں نگرانِ شوریٰ حاجى عمران کا مقام ہے ایسے ہی پہلے مَرحوم عبدُ الغفار عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْغَفَّار کا بھی تھا ۔ ان کی آواز اچھی تھی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے گانے گاتے تھے ۔ جب دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے تو گانوں کے بجائے نعتیں پڑھنے لگے ۔ اس وقت ہمارے پاس دعوتِ اسلامى کے سب سے بہترىن نعت خواں ىہى تھے ۔ نیک اور متقى اسلامى بھائى تھے ، چھوٹى چھوٹى باتوں مىں بھی مَسائل پوچھا کرتے تھے ۔ جوانى مىں ان کا اِنتقال ہو گىا ، مَرحوم کو غسل دیا جا رہا تھا ، میں بھی غسل میں شامل ہو کر اسلامى بھائىوں کو غسل کی سُنَّتیں بتا رہا تھا ۔ میں اس وقت مَرحوم کی پشت کی طرف تھا ، میرے علاوہ جتنے اسلامی بھائی چہرے کی طرف تھے شاید سبھی نے یہ منظر دیکھاکہ مَرحوم عبد ُالغفار عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْغَفَّار جس طرح اپنی زندگی میں مُسکَرایا کرتے تھے اس طرح مُسکَراہٹ ان کے چہرے پر پھیل گئی ۔
قبر کو پکّا کرنا کیسا؟
سُوال : قبر کو پکّا کرنا کیسا ہے ؟
جواب : قبر کو اوپر سے پکّا کرنا جائز ہے ۔ البتہ وہ زمىن جس پر مَیِّت رکھی جاتی ہے وہ کچى ہونی چاہیے ، میرے خیال میں اسے کوئى پکّا کرتا بھى نہىں ۔ (امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مُفتی صاحب نے فرمایا : )قبر کے اَندرونی حصّے میں مَیِّت کے قریب آگ مىں پکى ہوئى اِىنٹىں لگانے سے بچنا چاہىے کہ ان مىں