Brailvi Books

قسط14: بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد
21 - 22
 کرتا رہے تاکہ لوگوں سے ملنے کے منفی اَثرات جو ہمیں نظر نہیں آتے ان سے بچا جا سکے ۔  اِستغفار کے کئی  صىغے ہىں جن میں سے ایک اَسْتَغْفِرُ اللہ پڑھنا بھى ہے ۔   روزانہ 70یا 100 مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللہ پڑھ لینا چاہیے ۔   
اچھی بُری صحبت کے غیر محسوس اَثرات
اچھی بُری صحبت کے غىر محسوس طرىقے سے اَثرات پڑ رہے ہوتے ہىں ہمیں  پتا نہىں چلتا ۔ اچھى صحبت والا شخص کچھ بھى نہ بولے پھر بھى اس کے اَثرات پڑتے ہىں ۔  آپ نے کئی لوگوں کو یہ کہتے سُنا ہو گا کہ جب مىں فُلاں سے مِلتا ہوں  تو مجھے سکون ملتا ہے ، نماز پڑھنے  اور گناہوں سے بچنے کو دِل کرتا ہے ، فُلاں مَزار پر حاضِری دیتا ہوں تو سکون مِلتا ہے لىکن جىسے ہى مىں وہاں سے نکلتا ہوں تو پھر وىسے کا وىسا ہو جاتا ہوں ۔ اِسى طرح جو بُرے لوگوں مثلاً ظالموں ، رِشوت خوروں ، بے نمازىوں ، غیبت کرنے اور گالیاں بکنے والوں کے پاس اُٹھے بىٹھے گا تو یہ لوگ اسے یہ نہیں بولیں گے کہ تو گالىاں نکال ىا  لوٹ مار کر ، ان کے ساتھ بىٹھنے سے ہی  اس کے کِردار مىں بُرائىوں کے اَثرات پىدا ہوتے رہىں گے کیونکہ صحبت کا اَثر تو پڑتا ہى ہے ۔ جتنا ہو سکے  اىسے لوگوں سے بچا جائے  جن کے منفى اَثرات پڑ سکتے ہوں ۔  لىکن کسى کو حقىر بھى نہ جانا جائے  کہ میں  تمہارے پاس اس لىے نہىں آتا کہ کہیں  تمہارے غَلَط اَثرات مجھ پر نہ  پڑ جائىں  کیونکہ یہ  اس کى دِل آزارى کا باعِث ہے اور اپنے سے دوسرے کو حقیر