لوگ ان جالوں کی صفائی کرتے ہوئے تنگ آ کر مکڑى کو بھی مار دىتے ہىں ، یہ اِرشاد فرمائیے کہ مکڑى کو مارنا کىسا ہے ؟
اِرشاد : مکڑى کو مارنے مىں حَرج نہىں ہے ۔ مکڑ ی کے جالے بھى گھروں سے صاف کرنے چاہئیں ورنہ تنگدستى آتى ہے ۔ (1)
مَرحوم تختۂ غسل پر مُسکرا دیئے
سُوال : اىسا کىا عمل کىا جائے جس کے سبب نَزع کے عالَم مىں بندے کے چہرے پر مُسکراہٹ آ جائے ؟(نگرانِ شورىٰ کا سُوال)
اِرشاد : نَزع کے عالَم مىں اللہ پاک کے نىک بندوں کے چہروں پر مُسکراہٹ کا دىکھا جانا ثابِت ہے ۔ حضور مُفتىِ اعظم ہند مولانا مصطفے ٰ رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے اِنتقال کے وقت ىا اِنتقال کے بعد چہرے پر مسکراہٹ تھى ۔ نَزع کے عالَم مىں چہرے پر مسکراہٹ کا کوئى وِرد تو مجھے معلوم نہىں اور نہ ہی میں نے کہیں پڑھا یا سُنا ہے ۔ ہاں جس پر اللہ پاک کی رَحمت اور اس کا کَرم ہوجائے تو مَرتے وقت اس کے چہرے پر مُسکراہٹ آ جاتی ہے ۔
مَرحوم عبدُالغفار عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْغَفَّار دعوتِ اسلامى کے بالکل شروع کے مبلغ تھے ، اس وقت دعوتِ اسلامی دُنیا میں اتنی پھیلی نہیں تھی ۔ جس طرح اس وقت
________________________________
1 - حضرتِ سیِّدُنا مولائے کائنات ، مولا مشکل کشا ، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خُداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں : اپنے گھروں سے مکڑیوں کے جالے دور کرو کیونکہ انہیں (گھروں میں لگا ہوا) چھوڑ دینا ناداری کا باعِث ہوتا ہے ۔ (مدارک ، پ۲۰ ، العنکبوت ، تحت الآیة : ۴۱ ، ص۸۹۳ دار المعرفة بيروت )