انہوں نے غَلَطیاں کی ہوئی ہوں گی ، انہیں چاہیے کہ توبہ کریں اور صحیح داڑھی رکھیں ۔ چہرے پر جو روئیں آجاتے ہیں ان کا خط بنانا تو جائز ہے مگر جس کو عوام خط سمجھتے ہیں اور داڑھی ایک مٹھی سے کم کر دیتے ہیں وہ جائز نہیں ہے ۔ جو داڑھی ایک مٹھی سے کم کرے گا وہ گناہ گار ہو گا ۔ اب تو لوگوں نے داڑھی مُنڈانا کم کر دیا ہے اور چھوٹی داڑھی رکھتے ہیں اور پھر اس میں طرح طرح کی ڈیزائنگ کرتے ہیں ۔ پتا نہیں کسی فلمی ایکٹر نے اس طرح کی داڑھی رکھی ہے جسے دیکھ کر یہ اس کی نقالی کر رہے ہیں ۔ یاد رہے اگرمیٹھے مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی پیروی کریں گے تو جنَّت ملے گی ۔ حدیثِ پاک میں ہے : اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ یعنی آدمی جس سے محبت کرتا ہے اُس کا حشر بھی اُسی کے ساتھ ہو گا ۔ (1)ہم میٹھے میٹھے مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے محبت کرتے ہیں لہٰذا اگر ان کی پیروی کریں گے ، ان کی نقالی کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کے پیچھے پیچھے جنَّت میں جائیں گے اور اگر فلمی ایکٹر کی نقالیاں کریں گے ، ان سے محبتیں رکھیں گے ، مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کی تصویریں سنبھال کر رکھیں گے اور انہیں اپنا آئیڈیل بنائیں گے تو پھر انجام خطرناک ہو سکتا ہے ۔
مکڑى کو مارنا كيسا؟
سُوال : اکثر دىکھا گیا ہے کہ گھروں کے اندر کونوں مىں مکڑى جالا تن دیتی ہے ، بعض
________________________________
1 - بخاری ، کتاب الأدب ، باب علامة حب الله...الخ ، ۴ / ۱۴۷ ، حدیث : ۶۱۶۸ دار الکتب العلمیة بيروت