Brailvi Books

قسط14: بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد
15 - 22
 بچی کے لیے کہ بچى کے جسم میں اىک ہڈى ہوتى ہے ، اس کا تعلق بچے کى پىدائش سے ہوتا ہے ، دھوپ نہ ملنے کى وجہ سے وہ ہڈی  سُکڑ جاتى ہے اور اس کى وجہ سے (اس بچی کے ماں بنتے وقت)آپرىشن کى ضَرورت پىش آتى ہے ۔ 
داڑھی کا خط بنانا کیسا؟
سُوال : داڑھی کا خط بنانا کیسا ہے ؟
جواب : جہاں تک داڑھی کا خط بنانے کا مسئلہ ہے  تو اس میں یہ دیکھنا ہے کہ داڑھی کی حد کہاں تک ہے ؟(پھر امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  ہاتھوں کے  اِشارے سے داڑھی کی حَد بتائی کہ)وہ ہڈی جو آنکھوں کی لائن سے ملتی ہے اس کے اُوپر قلمیں اور سر کے بال ہیں اور اس کے نیچے سے داڑھی شروع ہوتی ہے ۔ یہاں سے جہاں تک قدرتی بال جمتے ہیں یہ سب داڑھی ہے لیکن  مذہبی لوگوں کی ایک تعداد ہے جو بھول کر جاتی ہے اور گہرا خط بنا دیتی ہے ۔  بہت سے لوگ خود کو خوبصورت بنانے کے لیے گڑھا ڈال دیتے ہیں اور یوں اپنے آپ کو خوبصورت سمجھتے ہیں حالانکہ ایک آدھ دن بعد پھر  شیوڈ بڑھ جاتی ہے اور بندہ اُلٹا بَدصورت نظر آتا ہے ۔  جو بال گالوں پر جمے ہوئے ہوں انہیں چھیڑنا نہیں چاہیے ، کسی نے اس طرح   میرا خط بنا ہوا کبھی نہیں  دیکھا  ہو گا ۔  داڑھی کے  بالوں سے اوپر چھوٹے چھوٹے اور پتلے بال آ جاتے ہیں جسے لوگ روئیں بولتے ہیں اور ہماری میمنی زبان میں انہیں  رُواڑی کہا جاتا ہے تو اس طرح کے باریک بال جو داڑھی