Brailvi Books

قسط14: بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد
14 - 22
دھوپ لگانے کے حوالے سے کچھ مَدَنی پھول بھی بیان فرما  دیجیے ۔ (1)
جواب : ہمارے بچپن بلکہ جوانى مىں بھى اىسا سُننا دیکھنا  ىاد نہىں پڑتا ، پہلے ایسے مَسائل بہت کم ہوتے ہوں گے  اب یہ مَسائل  بہت ہو رہے  ہیں ۔ معلوم نہیں کہ  بچہ  Ventilator(یعنی سانس لینے کا مَصنوعی آلہ) کے لائِق ہوتا بھى ہے ىا صِرف پىسے نکلوانے کے لىے اس کو وینٹی لیٹر پر  ڈال دیتے ہیں ۔ اس معاملے میں ہر ڈاکٹر بُرا ہو یا ہر لىڈى ڈاکٹر بُری  ہو اور   وہ خیانت کرے  یہ ضَروری نہیں مگر دور بڑا نازک ہے اور ہر ایک کو پىسے کمانے کى حرص لگى ہوئى ہے ۔ حمل کے دَوران کی کئی اِحتیاطیں ہیں جو دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب ”  گھرىلو علاج “ اور ”  مَدَنی پنج سورہ  “ میں بیان کی گئی ہیں ان  کا مُطالعہ کیجیے ۔  
بچوں کو شروع سے ہى دھوپ مىں ڈالا جائے ، دھوپ کے  بڑے فَوائد ہوتے ہىں ۔ صبح جب سورج نکلتا ہے ، اس کے بعد کی جو دھوپ ہوتى ہے وہ بچوں اور بڑوں سب کے لیے یکساں مفىد ہوتى ہے ۔ یوں ہی سورج ڈوبنے سے پہلے جو پندرہ بىس مِنَٹ ہوتے ہىں اس وقت  کى دھوپ بھى بہت بہتر ہوتى ہے ، اس دھوپ میں  بچوں کو پندرہ بىس مِنَٹ کے لىے ڈال دىا جائے ۔ آج کل  لوگ بچوں کو دھوپ نہىں لگاتے حالانکہ دھوپ بچوں کے لیے ضَروری ہے بالخصوص



________________________________
1 -    اس  سُوال کا دوسرا حصّہ شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہی کا عطا فرمودہ  ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)