مَرتے ہیں ، لیڈی ڈاکٹر بھی مَرتی ہیں ، میڈیکل اسٹور والے بھی مَرتے ہیں اور دواؤں کی کمپنیوں والے بھی مَرتے ہیں لیکن سب پیسوں کے پیچھے اندھے ہوئے پڑے ہیں اور لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں مگر جو اچھے ڈاکٹر ہیں وہ اچھے ہیں اور جو بُرے ہیں وہ بُرے ہیں ۔ اللہ پاک اچھوں کے صَدَقے بُروں کو بھی اچھا کر دے بلکہ ہم سب کو اچھا کر دے اور مسلمانوں کی ہمدردیاں کرنے والا کر دے ۔ اے کاش !ہم مسلمانوں کے حقیقی خیر خواہ اور اُن کی بھلائی چاہنے والے بن جائیں ۔
نارمل ڈلیوری کا وظیفہ
سُوال : نارمل ڈلیوری کا کوئی وظیفہ اِرشاد فرما دیجیے ۔
جواب : عورت سورۂ مریم روزانہ پڑھتی رہے ، اگر خود نہیں پڑھ سکتی تو کوئی اور سورۂ مریم پڑھ کر پانی پر دَم کر کے اسے دے اور وہ پیتی رہے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ حضرتِ سَیِّدَتُنا بی بی مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھَا کی بَرکت سے نارمل ڈلیوری ہو گی ۔
بچوں کو دھوپ لگانے کے فوائد
سُوال : بعض اوقات بچوں کى وِلادت ہوتى ہے تو ا ن کى کچھ پىدائشى کمزورىوں کى وجہ سے ڈاکٹر انہیں وىنٹی لىٹر پر ڈال دىتے ہىں اور کچھ ہى دِنوں بعد بعض بچوں کا اِنتقال ہو جاتا ہے ، یہ اِرشاد فرمائیے کہ حمل کے دَوران کىا اىسى حِفاظتى تَدابىر اِختیار کی جائیں کہ جس سے ان مَسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ؟نیز بچوں کو