ہیں کہ ” اگر دَورانِ آپریشن مریض فوت ہو گیا تو ہماری کچھ ذِمَّہ داری نہیں ۔ “ ہسپتالوں میں اِس طرح کیFormality(یعنی رَسم) رائج ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دیانت داری سے آپریشن بھی کیا جائے ، مگر اَب تو بَددِیانتیاں ہو رہی ہیں ۔ اگر کوئی ڈاکٹروں پر کیس بھی کرے گا تو جیتیں گے یہی ، کیس کرنے والا ہار جائے گا ۔ میں ڈاکٹروں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اللہ پاک روزی دینے والا ہے لہٰذا آپ اللہ پاک سے ڈریں اور چند سِکوں کی خاطر کسی کی جان تکلیف میں مَت ڈالیں !
بِلاضَرورت آپریشن اور ٹیسٹ کے اَخراجات
اگر ڈاکٹر کہیں کہ ہم نارمل ڈلیوری کرتے ہیں لیکن پیسے آپریشن جتنے لیں گے تو شاید لوگ کم ہی تیار ہوں اس لیے یہ آپریشن کر کے پیسے لیتے ہیں ۔ اگر کوئی واقعی انہیں زیادہ پیسے دینا شروع کر دے تو ہو سکتا ہے کہ آپریشن نہ کریں مگر یہ صورت بھی کیسے ہو کہ جس لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن کا کہا ہے اگر ا سے کہا جائے پچاس ہزار لے لو اور بغیر آپریشن کے ڈلیوری کر دو تو وہ پچاس ہزار میں نارمل نہیں کرے گی بلکہ وہ بولے گی کہ نہیں چالیس ہزار میں آپریشن کے ساتھ ہی کروں گی کیونکہ اسے پتا ہے کہ اگر میں نے پچاس ہزار میں آپریشن کے بغیر ڈلیوری (Delivery) کر دی تو میں ڈی گریڈ اور بَدنام ہو جاؤں گی لہٰذا عزت بچانے کے لیے اُس نے آپریشن ہی کرنا ہے ۔ خالی ڈلیوری کیس کا ہی