Brailvi Books

قسط14: بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد
10 - 22
اِسی طرح ایک کیس یہ بھی ہوا  کہ جب ایک ہسپتال گئے تو کہا گیا کہ آپریشن ہو گا اور اتنی رَقم لگے گی اور  پھر جب دوسرے ہسپتال گئے تو پہلے والے ہسپتال سے زیادہ رَقم بتائی گئی اور کہا گیا کہ اتنا اتنا خرچہ ہو گا مگر ہم نارمل ڈلیوری کر دیں گے اور پھر زیادہ پیسے لے کر نارمل ڈلیوری کر دی گئی  ۔ یہ دونوں کیس میرے بالکل قریبی لوگوں کے ساتھ پیش آئے ہیں ۔  
پیسوں کی خاطِر کسی کی جان تکلیف میں نہ ڈالیے 
بَدقسمتی سے آج کل یہ Business(یعنی کاروبار)چل رہا ہے اور ڈاکٹر ، لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔ چوروں اور ڈاکوؤں کو سب بُرا بولتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ ڈاکٹر اِن سب سے بُرے ڈاکو ہیں  جو پیسوں کی خاطر  لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں ۔  یاد رہے  سب ڈاکٹر  ایسے نہیں ہوتے ، ان میں آپ کو  رحم دِل بھی ملیں گے  جیسا کہ ایک لیڈی  ڈاکٹر نے آپریشن کا کہا تھا جبکہ دوسری نے زیادہ پیسے بھی نہیں لیے تھے اور شاید خوفِ خُدا کی وجہ سے نارمل ڈلیوری بھی کر دی تھی جس کی بِنا پر پہلی ڈاکٹر اس سے بگڑ گئی کہ تو نے میرا گاہک کیوں خَراب کیا؟البتہ جو ڈاکٹر لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں یہ سفید پوش ڈاکو ہیں اور  میرے پاس ڈاکو سے بڑا کوئی  لقب نہیں ہے  جو میں انہیں دے سکوں ۔  آپریشن فیل ہونے کے سبب اگر  بندہ مَر بھی جائے تب بھی ان کا کوئی کچھ نہیں  بگاڑ سکتا کیونکہ  یہ ہر آپریشن میں  پہلے سے ہی اس بات پرسرپرست سے سائن کروا لیتے