Brailvi Books

قسط14: بچوں کو دھوپ لگانے کے فَوائد
9 - 22
	 کے غوثِ پاک! میں نے سُنا ہے کہ آپ اپنے مُریدوں کی مدد کرتے ہیں ، اگرچہ میں تو مسلمان نہیں ہوں لیکن یہ عورت مسلمان ہے ، آپ کی مُریدنی ہے اور  آپ کو   ماننے والی ہے اس کا مسئلہ حَل نہیں ہو پا رہا آپ اس کا مسئلہ حَل فرما دیجیے ! “ یہ  کہنے کے بعد جب وہ دائی  اَندر گئی تو نارمل ڈلیوری ہو گئی ۔ غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کی یہ کَرامت دیکھ کر وہ دائی  مسلمان ہو گئی ۔  
ڈلیوری کیس  سے متعلق اِنکشافات
پھر ڈلیوری (Delivery)کیس کے سلسلے میں رَفتہ رَفتہ ہسپتال کا رُخ کیا جانے لگا ۔ اَب ہسپتال کے کروڑوں روپے کے اَخراجات ہوتے ہیں اور پھر ڈاکٹروں کی تنخواہیں بھی ٹھیک ٹھاک ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ آپریشن کرنے کی صورت میں بھی ان کا اچھا خاصا حِصّہ ہوتا ہے تو یوں میں سمجھتا ہوں کہ آجکل Profession(یعنی پیشے ) کے طور پر زیادہ تر آپریشن ہو رہے ہیں ۔  یہاں تک کہ میرے پاس اپنے قریبی اسلامی بھائیوں کے ایسے کیس سُننے میں آئے ہیں کہ ایک لیڈی ڈاکٹر نے کہہ دیا کہ آپریشن ہو گا تو دوسری لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ آپریشن کی ضَرورت نہیں ہے اور  میں بغیر آپریشن کے ڈلیوری (Delivery) کر دوں گی اور پھر جب  اس نے بغیر آپریشن کے ڈلیوری  کر دی تو جس ڈاکٹر  نے آپریشن کا کہا تھا اس کی Insult(یعنی بے عزتی) ہوئی اور یہ اس لیڈی ڈاکٹر پر بَرہم ہوئی کہ تم نے بغیر آپریشن کے ڈلیوری کیوں کی؟