کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کا دامن پکڑنا ہو گا ۔ گھر میں خوشی غمی کی کوئی بھی تَقریب ہو اُسے شَریعت کے مُطابق بجا لانے کے لیے کسی عاشِقِ رَسول مُفتىِ اِسلام سے راہ نُمائی لی جائے کہ میری منگنی یا ولیمے کی تَقریب ہے اس میں مجھے کیا کیا اِحتیاطیں کرنی چاہئیں ۔ موت مَیِّت کے موقع پر بھی راہ نُمائى لی جائے تاکہ تمام اُمُور شَریعت کے مُطابق کیے جاسکیں ۔ مُعاشرے کو رَسم و رَواج چُھڑا کر شَریعت کا پابند بنانے کے لیے دعوتِ اسلامی کو پَروان چڑھانا ہو گا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کا یہ ذہن بنا ہوتا ہے کہ ہمیں شَرعی اَحکامات کے مُطابق اپنے مُعاملات بجا لانے ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کو تقریباً 38 سال ہونے کو ہیں ، مجھ سمیت کئی ایسے اَفراد ہیں جنہوں نے مَدَنی ماحول میں رہتے ہوئے بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھا ہے تو مَدَنی ماحول سے وابستہ بوڑھے اَفراد اور عام بوڑھوں میں بہت فرق ہو گا ۔ عام بوڑھے لوگ خاندانی رَسم و رَواج کو تَرجیح دیں گے جبکہ مَدَنی ماحول سے وابستہ بوڑھے مَدَنی ذہن ہونے کی وجہ سے شَریعت کی پابندی کرتے ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام دُنیا بھر میں پہنچانے کے لیے خوب خوب مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور اپنی اِصلاح کے لیے مَدَنی اِنعامات پر عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے ۔ بعض لوگ مَدَنی ماحول سے تو وابستہ ہوتے ہیں لیکن ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع اور مَدَنی مذاکرے میں شِرکت کے بجائے فقط بڑی راتوں کے اِجتماعات میں آتے ہیں تو