Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
42 - 44
اسلامی بہنوں کا گھر میں رہنے کا اَنداز
سُوال : اسلامی بہنوں کا گھر میں رہنے کا کیا انداز ہونا چاہیے ؟
 جواب : اسلامی بہنیں اپنے والدین ، بہن بھائی اور اپنے سُسرال والوں کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھیں ۔ تلخ لہجہ اپنانے کے بجائے ہمیشہ نرمی سے پیش آئیں ۔ ساس اور نندوں کو اپنی ماں اور بہن کی جگہ سمجھیں ۔ اگر ان کی طرف سے دِل آزار لہجہ اپنایا جائے تو اسے بَرداشت کریں اور ہرگز جوابی کاروائی نہ کریں ۔ اگر اسلامی بہنیں میرے بیان کردہ ان مَدَنی پھولوں پر عمل  کریں گی تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اپنے سُسرا ل میں ہر ایک کی منظورِ نظر ہونے کے ساتھ ساتھ  پورے  سُسرال پر راج کریں گی ۔ یوں( غیبت وغیرہ) گناہوں کا دَروازہ  بھی نہیں کھلے گا اور  میکے اور سُسرال میں مَدَنی بہار بھی آجائے گی اور سارے گھروالے نیکیوں کے راستے پر چل پڑیں گے ۔  
کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کا طریقہ 
سُوال : کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کا طریقہ بیان فرما دیجیے ۔ ( 1) 
 جواب : عموماً  کھانے کے بعد بَرتنوں میں بچا ہوا سالن ، ہانڈی میں لگے ہوئے کھانے کے ذَرّات اور بچی ہوئی روٹیوں کے ٹکڑوں کو ضائع کر دیا جاتا ہے حالانکہ 



________________________________
1 -    اِس صفحہ کے دونوں  سُوالات  شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیے گئے ہیں جبکہ جوابات امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا فرمودہ  ہی ہیں ۔  ( شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)