Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
41 - 44
	 میں اِعتکاف کرنے کی اِجازت ہے ۔ (1 ) لہٰذا اگر کسی اسلامی بہن کو اِعتکاف کرنا ہو تو وہ صِرف مسجدِ بیت ہی میں کرے ۔ اگر گھر میں کوئی جگہ نماز پڑھنے کے لیے مخصوص نہ ہو تو اِعتکاف سے پہلے کوئی جگہ جیسے گھر کا کوئی کمرہ یا حصہ مخصوص کرلے کہ وہ اسی جگہ نماز پڑھے گی  پھر وہیں اِعتکاف بھی کرلے ۔ 
اسلامی بہنوں کا معاشرے میں کِردار
سُوال : اسلامی بہنیں مُعاشرے کو سُدھارنے  میں  اپنا کیا کِردار ادا کر سکتی ہیں؟ (2 ) 
 جواب : اسلامی بہنیں مُعاشرے میں بہت اَہم کِردار ادا کر سکتی ہیں ۔ ہر شخص کے لیے سب سے پہلی تَربیت گاہ ماں کی گود ہی ہوتی ہے ، اگر ماں کے اندر خوفِ خُدا اور عشقِ مصطفے ٰ ہوگا تو اس کا اثر اولاد میں بھی منتقل ہو گا ۔ لہٰذا تمام اسلامی بہنوں کو چاہیے وہ اپنے اوپر اسلا می تعلیمات کو نافذ کرنے کی بھر پور کوشش کریں  اپنی ذات کو سنتوں کے سانچے میں ڈھالیں ، نیز  اپنی گفتار ، کِردار اور اخلاق کو عمدہ سے عمدہ بنانے کے لیے خوب تگ و دو کریں ۔ تاکہ ان کی گود میں تربیت پانے والے مَدَنی مُنّے اور مَدَنی  منیاں ان کا یہ اَثر لے کر مُعاشرے میں مثبت تبدیلی کا سبب بنیں ۔ اسلامی بہنوں کو چاہیے کہ اپنی اولاد کی بہترین تَربیت کرنے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتاب  ” تربیتِ اَولاد  “  کا مُطالعہ کریں ۔ 



________________________________
1 -    درمختار ، کتاب الصوم ، باب الاعتکاف ، ۳ / ۴۹۴ ماخوذاً  دارالمعرفة  بيروت
2 -    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  ( شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)