Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
40 - 44
 ہو چکی ہے لیکن یہ کافی عرصے سے فیضانِ مدینہ میں ہی اِعتکاف کر رہے ہیں لہٰذا صرف ان اسلامی بھائیوں کو فیضانِ مدینہ میں اِعتکاف کی اِجازت ہے  کیونکہ  عرصۂ دراز سے فیضانِ مدینہ میں اِعتکاف کرنے کی وجہ سے ان اسلامی بھائیوں کو کافی تجربہ ہو چکا ہے ، انہیں مَدَنی مرکز کے اُصولوں اور جَدول وغیرہ کا عِلم ہوتا ہے اس وجہ سے اُمّید ہے کہ  یہ دِیگر اسلامی بھائیوں کی تکلیف کا سبب نہیں بنیں گے ۔ نئے آنے والے مُعَمَّر اسلامی بھائی جن کی عمر 50 بَرس سے زائد ہو انہیں فیضانِ مدینہ میں اِعتکاف کرنے کی اِجازت نہیں کیونکہ انہیں فیضانِ مدینہ میں اِعتکاف کا  تجربہ نہیں ہو گا چونکہ پہلے ہی  عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے جسم کافی کمزور ہو چکا ہو گا پھر اِعتکاف کے جَدول کی وجہ سے مزید کمزوری ہو جائے گی ،  اگر یہ بیمار ہو گئے تو انہیں سنبھالنا مشکل ہو گا ۔ نیز اِستنجا خانوں اور وُضو خانوں پر شدید بھیڑ ہونے کی وجہ سے  بھی یہ پریشان ہو جائیں گے لہٰذا ایسے مُعَمَّر اسلامی بھائی عالَمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ میں  اِعتکاف کرنے کے لیے تشریف نہ لائیں ۔ 
کیا اسلامی بہنیں اِجتماعی اِعتکاف کر سکتی ہیں؟
سُوال : کیا اسلامی بہنیں اِجتماعی اِعتکاف کر سکتی ہیں؟( مَدَنی مَرکز میں موجود اسلامی بھائی کا سُوال) 
 جواب : جی نہیں! اسلامی بہنیں اِجتماعی اِعتکاف نہیں کر سکتیں ۔ کیونکہ عورت کے لیے مسجدِ بیت یعنی گھر کا وہ حِصّہ جو اس نے نماز پڑھنے کے لیے مخصوص کیا ہو اسی