ہم سے رُخصت ہوگیا ، وہ سب کچھ چلا گیا جو رَمَضان کی وجہ سے ہمیں نصیب ہوا تھا ۔ اللہ پاک ہمیں صحت و عافیت کے ساتھ بار بار رَمَضانُ المبارک کا مہینا نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
معمر اسلامی بھائی اور مَدَنی مرکز میں اِعتکاف
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! پورے ماہِ رَمَضان کا اِعتکاف کرنے کی نیت فرمالیجیے چاہے آپ نے گزشتہ بَرسوں میں ایک ماہ کا اِعتکاف کیا ہو یا نہ کیا ہو اور نیت کرتے ہی اس کی تیاری بھی شروع کر دیجیے ۔ اگر نیت سچی ہوئی تو نیت کرتے ہی اس کا ثواب مِلنا شروع ہو جائے گا ۔ بعض خوش نصیب تو اِعتکاف کے ایسے شیدائی ہوتے ہیں کہ طرح طرح کی آزمائشوں کے باوجود وہ اِعتکاف کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے خُصُوصاً ہمارے مُعَمَّر( یعنی بوڑھے ) اسلامی بھائی سالہا سال سے اِعتکاف کر رہے ہیں انہیں منع بھی کیا جائے تو نہیں مانتے اور کسی حال میں اپنے گھر جانے کے لیے تیار نہیں ہوتے ۔ چونکہ اِجتماعی اِعتکاف میں بہت رَش ہوتا ہے تو مَعذور اسلامی بھائی اور ہمارے مُعَمَّر بزرگ سخت آزمائِش میں آجاتے ہیں ان کو اِستنجا وُضو کے مُعاملات میں کافی پریشانی ہو جاتی ہے اسی وجہ سے اب ہم نے یہ اُصُول بنا دیا ہے کہ عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ( کراچی) میں پچاس سال سے زائد عمر کے اسلامی بھائیوں کو اِعتکاف میں نہ بٹھایا جائے ۔ البتہ فیضانِ مدینہ میں بعض ایسے مُعَمَّر اسلامی بھائی بھی ہیں جن کی عمر 70 بَرس