Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
4 - 44
	نظر آرہا ہو تو وہاں بھى یہ وَظیفہ  پڑھ سکتے ہىں ، اَلبتہ اسلامى بہنوں کو یہ اِحتیاط کرنی ہو گی کہ بالکونی میں جاتے وقت سامنے والے گھر والوں کی نظر نہ پڑے ۔ 
( رُکنِ شوریٰ نے مزید فرمایا : ) جن لوگوں کا کام ، کاروبار مىں دِل نہىں لگتا ان کے لیے اَمیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے یہ وَظیفہ تحریر فرمایا کہ  ” یَا اَللہُ 101بار کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنا کربازو پر باندھ لیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جائز کام دھندے اور حلال نوکری میں دِل لگ جائے گا ۔  “ (1 ) اگر گھر میں بیماری اور غُربت و ناداری نے بسیرا کر لیا ہو توبِلا ناغہ سات روز تک ہر نَماز کے بعد  ”  یَارَزَّاقُ ، یَارَحْمٰنُ ، یَارَحِیْمُ ، یَاسَلَامُ “112 بار پڑھ کر دُعا کیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ بیماری ، تنگدستی و نادار ی سے نَجات حاصِل ہو گی ۔ (2 ) اِسى طرح اگر آپ چاہتے ہىں کہ چورى سے حِفاظت ہو تو  ” یَاجَلِیْلُ “( اے بزرگی والے ) 10 بار پڑھ کر اپنے مال و اَسباب اور رَقم وغیرہ پر دَم کر دیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ چوری سے محفوظ رہے گا ۔ ( 3) 
خوشی وغمی کے رَسم و رَواج 
سُوال : ہمارا مُعاشرہ خوشى اور غمی کی مختلف رَسم و رَواج  میں جَکڑا ہوا ہے ۔ خاندان کے بڑے بوڑھے بھى اِن رَسم و رَواج کا حِصّہ بننے پر زور دىتے ہىں تو آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟



________________________________
1 -    چڑیا اور اندھا سانپ ، ص۲۹ مکتبۃالمدینہ باب المدینہ کراچی
2 -    چڑیا اور اندھا سانپ ، ص۳۰ 
3 -    چڑیا اور اندھا سانپ ، ص۲۹