یا صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی تخصیص نہیں کی گئی بلکہ جو بھی مسلمان صَبر کرے تو اللہ پاک اس کے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ اللہ پاک ہو تو اس کى کیا ہی بات ہے ۔ اسے اِس مثال سے سمجھیے کہ اگر کسی شخص کو کسی پولیس افسر یا دُنیوی عُہدے دار کا ساتھ حاصِل ہو تو وہ اپنے آپ کو طاقتور تَصَوُّر کرتا ہے تو جسے اللہ پاک کا ساتھ مِل جائے تو اس مسلمان کی شان کیا ہو گی ۔ اللہ کرے دِل میں اُتر جائے میری بات ۔
مصیبتیں دُور کرنے کے وَظائف
سُوال : پریشانیاں اور مصیبتیں دُور کرنے کے کچھ وَظائف بھی بتا دیجیے ۔
جواب : ( اس موقع پر رُکنِ شُوریٰ نے فرمایا کہ) شیخِ طریقت ، امىرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنى کُتُب و رَسائل مىں کچھ اَوراد و وَظائف لکھے ہىں ، ان مىں سے چند پیشِ خِدمت ہیں ، اللہ پاک نے چاہا تو مَصائِب وآلام سے نجات ملے گی ۔ ” یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَاب “500 بار ، ( اوّل آخر دُرُود شریف 11 ، 11بار) بعد نَمازِ عشا قبلہ رُو باوُضو ننگے سر ایسی جگہ پڑھئے کہ سر اور آسمان کے دَرمیان کوئی چیز حائِل نہ ہو ، یہاں تک کہ سر پر ٹوپی بھی نہ ہو ۔ اسلامی بہنیں ایسی جگہ پڑھیں جہاں کسی اَجنبی یعنی غیرمَحرم کی نظر نہ پڑے ۔ (1 ) ( امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا : ) اگر گھر کی بالکونى ، چھت یا صحن مىں کھلا آسمان
________________________________
1 - خود کشی کا علاج ، ص۸۰ مکتبۃالمدینہ باب المدینہ کراچی