Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
38 - 44
میں پورے ماہِ رَمَضان کا اِعتکاف کروں گا ۔ عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اِعتکاف کا نہایت خوبصورت ماحول ہوتا ہے لہٰذا حتَّی الامکان فیضانِ مدینہ میں ہی اِعتکاف کرنے کی کوشش کیجیے ، ورنہ اپنے اپنے شہروں اورمُلکوں میں جہاں دعوتِ اسلامی کے تحت اِعتکاف کروایا جاتاہے وہاں اِعتکاف کرنے کی تَرکیب بنائیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  بے شمار فَوائد و بَرکات نصیب ہوں گے ۔ اگر ایک ماہ کا اِعتکاف کرنا ممکن نہ ہو تو دَس دِن کے اِعتکاف کی تَرکیب کیجیے اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو اِعتکاف میں آنا جانا ہی کرلیجیے مثلاً کسی کو نوکری پر جانا ہے تو وہ جائے اور اپنا کام پورا کرکے واپس آجائے اور جہاں اِعتکاف ہو رہا ہے وہیں رہے  گھر نہ جائے  بلکہ نوکری کے بعد سارا وقت اِعتکاف والوں کے ساتھ ہی گزارے ان کی صحبت اِختیار کرے ایسا کرنے سے بھی کافی کچھ حاصِل ہوجائے گا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ہمیں سارا سال رَمَضانُ المبارک کا اِنتظار رہتا ہے بلکہ ہم تو سارا سال یہ دُعا مانگتے ہیں ” اَللّٰہُمَّ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ بِصِحَّۃٍ وَّ عَافِیَۃ یعنی اے اللہ! ہمىں صحت و عافىت کے ساتھ ماہِ رمَضان سے مِلادے ۔  “رَمَضانُ المبارک کی بَرکتوں کے بھی کیا کہنے ! رَمَضانُ المبارک کی فضاؤں میں جو کیف و سُرور ہوتا ہے وہ دِیگر اَیّام میں نہیں پایا جاتا جیسے ہی رَمَضانُ المبارک کا چاند نظر آتا ہے تو دِل پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور جیسے ہی عید کا چاند نظر آتا ہے دِل غم میں ڈُوب جاتا ہے کہ ہائے افسوس! رَمَضان کا بابرکت  اور نہایت عظمت و شان والا مہینا