شخص ایک نیک اِنسان اور عالِمِ باعمل بن کر مُعاشرے میں اُبھر تا ہے ۔
اپنے وقت کی قدر کیجیے
ایسے کئی لوگ عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ ( کراچی) میں اِعتکاف کے لیے آتے ہیں جن کا اپنی اِصلاح کے حوالے سے کوئی ذہن نہیں ہوتا تو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گروپ بناکر فُضُول باتوں میں مَشغول ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی دوست باہر سے کباب سموسے لے آئے تو وہ کھانے میں اپنا وقت بَرباد کر رہے ہوتے ہیں ۔ بعض تو مَدَنی مذاکرے تک میں شِرکت نہیں کرتے حالانکہ مَدَنی مذاکرہ اِعتکاف میں سب سے اہم سِلسلہ ہوتا ہے ۔ ان کے کانوں تک مَدَنی مذاکرے کی آواز ضَرور پہنچتی ہے مگر دِل میں نہیں اُترتی کیونکہ یہ سننے کے لیے بیٹھے ہی نہیں ہوتے تو اس کی بَرکتوں سے بھی محروم ہو جاتے ہیں ۔ ہاں! جو لوگ مسجد کے اندر بیٹھ کر توجہ سے مَدَنی مذاکرہ سننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں تو یقیناً اُن کے دِل پر بھی اَثر ہوتا ہے اور وہ ڈھیروں بَرکتیں اپنے دامن میں سمیٹ لیتے ہیں ۔ لہٰذا معتکفین کو چاہیے کہ وہ اپنے وقت کی قَدر کرتے ہوئے اسے فُضُولیات میں ضائع کرنے کے بجائے عِلمِ دِین حاصِل کرنے کی کوشش کریں ۔
سارا سال رَمَضانُ المبارک کا اِنتظار
رَمَضانُ المبارک کی آمد میں ابھی کچھ ماہ باقی ہیں لہٰذا جس سے ہوسکے وہ نیت کر لے کہ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ ( کراچی)