Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
33 - 44
یاد رَکھیے ! یہ دور بہت زیادہ فتنوں کا دور ہے اس میں اپنے اور اپنے گھر والوں کے عَقائد و  نظریات کی حِفاظت کی کوشش کیجیے ۔ 
لباسِ خضر میں ہزاروں راہ زن پھرتے ہیں
اگر جینے کی تمنا ہے تو کچھ پہچان پیدا کر
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!امام  اپنے محلے کا بے تاج بادشاہ ہوتا ہے لہٰذا  جو اسلامی بھائی اِمامت کورس کر سکتے ہیں انھیں چاہیے کہ  وہ اِمامت کورس کریں ، نیز جن اسلامی بھائیوں میں 14اکتوبر 2018 بروز اتوار کو شروع ہونے والے معلمِ امامت کورس میں داخلہ لینے کی شرائط پائی جائیں( یعنی وہ  جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہوں یا پھر انہوں نے  تجوید و قراءت سیکھی ہوئی ہو) تو یہ اس کورس میں داخلہ لیں ۔ امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کو امامت کے مَسائل سِکھائے جائیں گے ۔ جو اسلامی بھائی پہلے  سے ہی ان مَسائل سے آگاہ ہوئے تو ان کے مَسائل مَزید پختہ ہو جائیں گے ۔ گویا اِمامت کورس میں وہ سب کچھ سکھایا جائے گا جو ایک امام کو آنا چاہیے ۔ اِمامت کورس مکمل کرکے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ  جب یہ اسلامی بھائی اِمامت کے لیے کسی مسجد میں اپنی خِدمات سر انجام دیں گے تو مدینہ مدینہ ( یعنی بہت اچھا ) ہو جائے گا ، ان کے حُسنِ اَخلاق کے باعِث محلے کی بڑی تعداد اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ خوش عقیدہ ہو جائے گی ۔