پانچ ماہ ، دس ماہ کے اِمامت کورس کا اِہتمام کرتی ہے ۔ دُنیا بھر میں اِمامت کورس کے دَرَجات بڑھانے کے لیے کثیر اَساتذہ کی ضَرورت ہے اس سلسلے میں 14اکتوبر 2018 بروز اِتوار سے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مَدینہ بابُ المَدینہ ( کراچی) میں 12دن کا مُعلمِ اِمامت کورس شروع کیا جارہا ہے جس میں جامِعاتُ المدینہ کے فارِغُ التحصیل مَدَنی اِسلامی بھائی اور تجوید و قرأت پڑھے ہوئے عاشِقانِ رَسول داخِلہ لے سکیں گے ۔ اَمیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ اِمامَت کی اَہمیت پر کچھ مَدَنی پھول بھی بیان فرمادیجیے اور عاشقان ِرَسول کو اپنی زبانِ فیض رساں سے 14اکتوبر 2018 سے شروع ہونے والے اِمامت کورس کی تَرغیب بھی دِلادیجیے ۔ ( رُکنِ شوریٰ کا سُوال)
جواب : سُبْحٰنَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سُوال کے اندر ہی دعوت بھی دے دی گئی ہے اور امامت کی اَہمیت کو بھی بہت خوبصورت اَلفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ ہمیں امام اس لیے چاہیے کہ وہ محلے میں عشقِ رَسول کی خوشبوئیں پھیلائے یہ بالکل دُرُست بات ہے کہ امام اگر عاشقِ رَسول ہو تو اس کے ذَریعے محلے کے لوگوں میں عشقِ رَسول بڑھتا ہے ۔ اس کا یوں اندازہ کیجیے کہ ہمارے گھر والے اولڈ سٹی ایریا بابُ المدینہ( کراچی) کے ایک علاقے گئو گلی میں رہائش پزیر ہو گئے اس وقت میری عمر صرف چھ ماہ تھی ۔ اس محلے میں عاشقانِ رَسول کی مسجد تھی ، اس مسجد میں بارھویں کے 12 ، مُحَرَّمُ الْحَرَام میں 10 اور رَجَبُ الْمُرَجَّب میں خواجہ غریب