نہىں ہوئى تھى تو اسى کا مُرىد ہے ۔
ایک مُرید کے دو پیر نہیں ہو سکتے
سُوال : کیا اىک وقت مىں دو پىر رکھ سکتے ہىں؟
جواب : اعلىٰ حضرت ، امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے اس کی مِثال دی ہے کہ جس طرح اىک عورت کے ( بیک وقت) دو شوہر نہىں ہو سکتے ایسے ہی اىک مُرىد کے دو پىر نہىں ہو سکتے ۔ (1 )
مَدَنی مذاکر ے کے دَوران آپ کیا پیتے ہیں؟
سُوال : آپ مَدَنی مذاکرے کے دَوران مٹی کے پیالے میں کیا پیتے ہیں؟ ( سوشل میڈیا کا سُوال)
جواب : جب میں مَدَنی مذاکرے کے لیے آتاہوں تو عموماً چائے پیتا ہوں پھر کچھ دیر بعد پانی پیتا ہوں ۔ اگر مَدَنی مذاکرہ کافی دیر تک جاری رہتا ہے تو طاقت کا شربت پیتا ہوں ۔ عموماً ڈاکٹر حضرات مریضوں کو یہ شربت پینے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ لہٰذا کوئی بھی اسلامی بھائی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ایسا کوئی شربت اِستعمال نہ کرے ۔
تبلیغِ دِین میں مَساجد کا کِردار
سُوال : دِینِ متین کی ترویج و اِشاعت میں مَساجد کا بہت بڑا کِردار ہے ، دعوتِ اسلامی کی مجلس ” امامت کورس “ منبر و محراب کو مَضبوط کر کے مَساجد کے ذَریعے محلے میں عشقِ رَسول کی خوشبوؤں کو عام کرنے کے مُقَدَّس جذبے کے تحت
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، ۲۱ / ۶۰۳