دہشت پھیلا رکھی ہے ؟دہشت گردو تم بھی سنو! تم نے یہ کیا مارا ماری لگا رکھی ہے ؟یاد رکھو! تمہارا یہ ڈکیتیاں ، چوریاں اور مارا ماری کرنا عارضی ہے ، ان کاموں میں تمہارے لیے تھوڑی سی لذّت ہے اور پھر اس کے بعد اندھیری قبر بلکہ اس سے پہلے نزع کی سختیاں ہیں ۔ موت کا ایک جھٹکا تلوار کے ہزار وار سے سخت تر ہے ۔ تلوار کی کاٹ بَرداشت کرنا تو دُور کی بات ہے اگر کسی کو ایک لاٹھی جو پولیس والوں کے پاس ہوتی ہے جسے اُردو میں بید اور ہماری گجراتی میں نیتر کہتے ہیں لگ جائے تو وہ چلا اُٹھے گا ۔
نزع کی سختیاں
اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْنمولا مشکل کُشا حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المرتضیٰ شیرِِ خُدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے جہاد کی تَرغیب دِلاتے ہوئے اِرشاد فرمایا : اگر راہِ خُدا میں شہید نہ ہوئے اور بِستر پر مَرے تو یاد رکھو مَر جاؤ گے ۔ ( 1) مَر جاؤ گے یہ بطورِ محاورہ کہا جاتا ہے اور اس سے مُراد یہ ہوتا ہے کہ مصیبت میں پڑ جاؤ گے ۔ بندے کو نَزع کے وقت سخت تکلیف ہوتی ہے ۔ جب رُوح نکلتی ہے تو پاؤں سے نکلنا شروع ہوتی ہے اور جوڑوں پر آ کر رُک جاتی ہے اور پھر آگے بڑھ کر گلے میں اٹک جاتی ہے ۔ اِس دَوران مجرموں کو فرشتے مارتے ہیں ، ہم اللہ پاک سے عافیت کا سُوال کرتے ہیں ۔ بعضوں کی سکرات کئی کئی دِن تک چلتی ہے جسے ڈاکٹر کوما کا
________________________________
1 - مکاشفة القلوب ، الباب الرابع والاربعون فی بیان شد ة الموت ، ص۱۶۷ ملخصاً دار الکتب العلمیة بیروت