نماز “جیسے ضَروری مَسائل پر مشتمل 12 مَدَنی رَسائل ہیں ۔
عِبرت ہی عِبرت
میری مَدَنی بیٹیاں ” اسلامی بہنوں کی نماز “ نامی کتاب کا مُطالعہ کریں ۔ اسلامی بہنوں کے لیے راولپنڈی کی ایک اسلامی بہن اُمّ الْحَسَنَیْن کا واقعہ عبرتناک ہے ۔ یہ پہلے عام عورتوں کی طرح ایک ماڈرن خاتون تھیں ، چھ سال پہلے انہوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ” فیضانِ شریعت کورس “ میں داخلہ لیا جس کے باعِث ان کا دِل چوٹ کھا گیا اور یہ مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر شَرعی پَردہ کرنے لگیں ۔ بے چاری ۶مُحَرَّمُ ا لْحَرَام کو اپنے چار بچوں کے ساتھ غالباً روڈ کراس کرنے کے لیے کھڑی تھیں کہ قریب سے گزرنے والی جیپ بے قابو ہونے کی وجہ سے یا بَریک فیل ہونے کے سبب اچانک ان سے ٹکرا گئی جس کے سبب ان کے تین بچے تو بے چارے ہاتھوں ہاتھ وہیں دَم توڑ گئے ، ایک بچے نے ہسپتال میں دَم توڑا اور اُمّ الْحَسَنَیْن کَرب و اِضطراب اور تکلیف میں رہیں بالآخر انہوں نے بھی ۱۰مُحَرَّمُ ا لْحَرَام کی رات دَم توڑ دیا اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے سارا گھر اُجڑ گیا اور بچوں کے اَبو بے چارے رونے کے لیے اکیلے رہ گئے ۔ اللہ پاک اس خاندان پر رحم و کرم فرمائے ۔ اس واقعے میں ہمارے لیے عبرت ہے کہ ہم کیا پھوں پھاں کریں !بچے اُٹھانے اور اِغوا کرنے والو تم بھی سُنو! تم نے یہ کیا لگا رکھا ہے ؟ ڈاکوؤں تم بھی سنو! تم نے یہ کیا