Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
15 - 44
 جا سکتا ہے اور قدرے بہتر طریقے سے وُضو ہو سکتا ہے مگر کچن کا نل وُضو کرنے کے لیے نہیں بلکہ برتن دھونے کے لیے ہوتا ہے ۔ ( اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے فرمایا : ) چونکہ بیسن پر پاؤں دھونا مشکل ہوتا ہے اس لیے بڑے بوڑھے پاؤں دھونے کے لیے غسل خانوں کا رُخ کرتے ہیں اور وہاں کھڑے کھڑے نل کھول کر نیچے پاؤں رکھ لیتے ہیں اور پھر تھوڑی دیر بعد نل بند کر کے چل  دیتے ہیں اور یوں پاؤں دھوتے ہوئے نہ تو اُنگلیوں کا خلال کرتے ہیں اور نہ ہی پاؤں کے تلوؤں کو دیکھتے ہیں کہ اُن پر پانی بہا ہے یا نہیں؟اسی طرح جب کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھوتے ہیں تو چلو میں تین بار  تھوڑا سا پانی لے کے  اوپر سے بہا دیتے ہیں ۔ 
( نگرانِ شوریٰ کی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے  امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِرشاد  فرمایا : ) اِس طرح وُضو کرنے سے صِرف وُضو کی رَسم ادا ہوتی ہے ۔ آجکل لوگوں کو نہ تو دُرُست طریقے سے وُضو کرنا آتا ہے اور نہ نماز پڑھنا آتی ہے ۔ وُضو اور نماز سیکھنے کے لیے جوان اور بزرگ سب سات دِن کا ”  فیضانِ نماز کورس “ کریں اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کسی حَد تک وُضو اور نماز سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ   کتاب  ” نماز کے اَحکام “حاصل کر کے اس کا مُطالعہ کریں کہ اس  کتاب میں  ” وُضو کا طریقہ ، نماز کا طریقہ ، قضا نمازوں کا طریقہ ، نمازِ عید کا طریقہ ، نمازِ جنازہ کا طریقہ اور  ” مُسافر کی