Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
14 - 44
نہیں سکتا بلکہ اُسے کندھے پر اُٹھا کر لے جانا پڑتا ہے اور پھر بے چارے کو  تکلیفیں اُٹھا کر زندگی کے سال دو سال پورے کرنے پڑتے  ہیں کیونکہ کمزور ہونے کے باعِث ہڈیاں آسانی سے جُڑتی نہیں ہیں ۔ آج کل گھروں میں لوگ طرح طرح کی آسائشیں ، سوئمنگ پول اور حوض بناتے ہیں مگر وُضو خانہ بنانے کے لیے اُن کے پاس دو گز جگہ نہیں ہوتی ۔ اپنے گھروں میں ایسی جگہ کہ جہاں وُضو کرنے میں سُستی نہ ہو مسجد کے وُضو خانے کی طرح ایک وُضو خانہ بنائیے اور اس میں ایک یا دو نل لگائیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  وُضو کرنے میں بہت سہولت ہو جائے گی ۔ اگر اس نیت سے اپنے گھر میں وُضو خانہ بنائیں گے کہ اللہ پاک  کا نام لے سکیں ، دُرُودِ پاک   پڑھ سکیں اور ”  یَا قَادِرُ “پڑھ سکیں تو یہ وُضو خانہ بنانا بھی عبادت بن جائے گا ۔ وُضو خانہ کس طرح بنایا جائے اس کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے  ” وُضو کا طریقہ “ نامی رِسالہ حاصل کر کے اس کا مُطالعہ کیجیے ، اس رِسالے میں وُضو خانہ بنانے کے مَدَنی پھول اور تَصویر بھی دی گئی ہے کہ کس طرح وُضو خانہ بنانا ہے ۔ 
وُضو کرنے اور نماز پڑھنے کا طریقہ سیکھئے 
بیسن پر تو  پورا ہاتھ بھی نہیں دُھلتا صِرف اُنگلیاں ہی دھل پاتی ہیں کیونکہ بیسن پر ڈک شیپ کے چھوٹے سے نل لگے ہوتے ہیں البتہ کچن کے بیسن پر L  شیپ کے نل لگائے جاتے ہیں لہٰذا اگر کچن میں وُضو کیا جائے تو اللہ پاک  کا نام بھی لیا