Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
13 - 44
 ہو جائیں گے لہٰذا ایسی صورت میں  ” بِسْمِ اللہ “پڑھنے کے لیے واش روم سے باہر نکلنا ضَروری ہو جائے گا ۔ 
W.C اور بیسن دونوں   کو الگ الگ کیجیے 
اگر واش روم  کا اِحاطہ بڑا ہو تو W.C یا کموڈ ( Commode) کو سِلائیڈنگ ڈور یا  گلاس ( یعنی شیشہ) لگا کر اِس طرح کور کر لیں کہ یہ دیکھنے میں الگ لگے تو اس صورت میں بیسن پر وُضو کرتے ہوئے  ” یَا قَادِرُ “اور  ” بِسْمِ اللہ “پڑھنے میں حَرج نہیں ۔ یاد رہے خالی پلاسٹک کا پردہ لگا کرW.C یا کموڈ کو کور کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس کے لیے کسی سولڈ چیز مثلاً لکڑی ، سیمنٹ ،  اَلُومینیم یا  ہارڈ بورڈ کی دِیواریں لگا کر کور کرنا ضَروری ہے ۔ میں نے اپنے گھر کے  واش روم میں اور فیضانِ مدینہ میں اپنے زیرِ اِستعمال  واش روم میں W.C کو اسی طرح کور کیا ہوا ہے ۔ مجھے  کبھی کبھار جب  اَرب  پتی لوگوں کے گھروں میں جانے کا اِتفاق ہوتا ہے تو وُضو کرنے میں مَزہ نہیں آتا کیونکہ بیسن پر کھڑے کھڑے وُضو کرنا پڑتا ہے ۔ جن گھروں میں بیسن پر وُضو کرنا پڑتا ہے یا تو ان گھروں میں بڑے بوڑھے نہیں ہوتے  ہوں گے یا پھر بے چارے کھڑے کھڑے وُضو کرتے ہوں گے جس کے باعِث بے چاروں کی ٹانگوں میں دَرد ہو جاتا ہو گا اور بسااوقات وہ  گِر بھی پڑتے ہوں گے ۔ خیال رہے کہ جب بوڑھا آدمی گِرتا ہے تو اگر اس کی کسی  نازک جگہ پر چوٹ آ جائے یا  پھر ہڈیاں ٹوٹ جائیں تو وہ اُٹھ