Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
11 - 44
 وقت انہیں  چیخ و پُکار یاد آ جائے اور وہ چیخنا پُکارنا شروع کر دیں یا اللہ پاک اُن کی مدد کے لیے کسی کو بھیج دے اور اِغوا کرنے والے اُسے دیکھ کر بھاگ جائیں یا  اِغوا کرنے کے لیے جب وہ  بچوں کی طرف ہاتھ بڑھائیں تو اُن پر خوف طاری ہو جائے اور وہ اُلٹے پاؤں بھاگ کھڑے ہوں تو تعویذ کی بَرکت سے اللہ پاک کی طرف سے اس طرح کے اَسباب پیدا ہو سکتے ہیں اور یوں تعویذ کے ذَریعے  بچوں کی حِفاظت کی صورت بن سکتی ہے ۔ 
بڑوں کی حِفاظت کا وَظیفہ
بڑوں کے لیے حِفاظت کا وَظیفہ یہ ہے کہ جب وہ وُضو کریں تو ہر عُضو دھوتے وقت ایک بار ” یَا قَادِرُ “پڑھ لیا کریں مثلاًجب وُضو  شروع کریں تو سیدھا اور اُلٹا ہاتھ دھوتے ہوئے ایک بار ” یَا قَادِرُ “پڑھ لیں ، اِسی طرح جب ایک بار کلی کر لیں  تو دوسری بار کلی کرنے سے پہلے ایک بار  ” یَا قَادِرُ “پڑھ  لیں ، پھر جب ایک بار ناک میں پانی چڑھا لیں تو اب رُک جائیں  اور ایک بار  ” یَا قَادِرُ “پڑھ کر مزید دو بار ناک میں پانی  چڑھا لیں ۔ اِسی طرح ہر عُضو دھوتے  اور سر کا مسح کرتے وقت ایک بار ” یَا قَادِرُ “پڑھ لیں ، اس کے ساتھ ساتھ دُعائیں بھی پڑھی جا سکتی ہیں مگر دُعاؤں کی جگہ دُرُود شریف پڑھنا افضل ہے لہٰذا دُرُود شریف پڑھ لیا جائے ۔ اگر لوگ اِس طرح اِحتیاطیں بَرتیں گے اور اَوراد و وَظائف پڑھیں گے تو  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بہتریاں آئیں گی ۔