اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اِغوا سے حفاظت کے اَوراد ( 1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ( ۴۵صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : مسلمان جب تک مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا رہتا ہے ، فرشتے اس پر رَحمتىں بھىجتے رہتے ہىں ، اب بندے کى مَرضى ہے کم پڑھے ىا زىادہ ۔ (2 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صَبر کا ذہن کیسے بنایا جائے ؟
سُوال : بعض لوگ اپنے دُکھڑے سُنا رہے ہوتے ہیں لیکن جب انہیں کوئى صَبر کى تَلقىن کرے تو کہتے ہىں : ” بس اب صَبر ہی کر رہے ہیں ۔ “ تو کیا یہ صَبر کہلائے
________________________________
1 - یہ رِسالہ ۴صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۴۰ ھ بمطابق 13اکتوبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
2 - اِبن ماجه ، کتاب اقامة الصلوة و السنة فیھا ، باب الصلٰوة علی النبی ، ۱ / ۴۹۰ ، حدیث : ۹۰۷ دار المعرفة بیروت