Brailvi Books

قسط 12: اِغوا سے حفاظت کے اَوراد
1 - 44
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اِغوا سے حفاظت کے اَوراد  ( 1)     

شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ( ۴۵صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : مسلمان جب تک مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا رہتا ہے ، فرشتے اس پر رَحمتىں بھىجتے رہتے ہىں ، اب بندے کى مَرضى ہے کم پڑھے ىا زىادہ ۔ (2 )     
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صَبر کا ذہن کیسے بنایا جائے ؟ 
سُوال : بعض لوگ اپنے دُکھڑے سُنا رہے ہوتے ہیں لیکن جب انہیں کوئى صَبر کى تَلقىن کرے تو کہتے ہىں :  ” بس اب صَبر ہی کر رہے ہیں ۔  “ تو کیا یہ صَبر کہلائے



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۴صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق 13اکتوبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)      
2 -    اِبن ماجه ، کتاب اقامة الصلوة  و السنة  فیھا ، باب الصلٰوة  علی النبی ، ۱ / ۴۹۰ ، حدیث : ۹۰۷  دار المعرفة  بیروت