Brailvi Books

قسط 11: ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟
8 - 39
ذہین ہوتے  ہیں اور بعض کم ذہىن ہوتے ہىں تو انہیں ان کى عقل اور سمجھ کے مطابق تھوڑا تھوڑا سکھاىا جائے جىسا کہ نماز مىں ہاتھ کس طرح اُٹھانے ہیں، ہاتھ کس طرح باندھنے ہیں اور رُکوع کس طرح کرنا ہے ۔ آسان آسان سبق مثلاً سورۂ فاتحہ، تَعَوُّذ و تسمیہ ( یعنی اَعُوْذُ  بِاللہ اور بِسْمِ اللہ )پڑھنا انہیں سکھایا جائے تاکہ بالغ ہونے تک  یہ مکمل طور پر نماز سیکھ کر تیار ہو چکے ہوں ۔ اب اگر باپ دادا کو خود نماز نہیں آتی ہو گی تو وہ بچوں کو کیا سکھائیں گے ، اس لیے باپ دادا کو خود بھی صحیح طریقے سے نماز سیکھنی چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی سکھانی چاہیے ۔ کئی ایسے لوگ  ہوتے ہیں جو نماز کے مَسائل کا مُطالعہ نہیں کرتے اور  اس خوش فہمی کا شِکار ہوتے ہیں کہ ہمیں نماز آتی ہے مگر نماز کے  بہت سارے  مَسائل انہیں معلوم نہیں ہوتے ۔ 
لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی عمر
سُوال :  لڑکا اور لڑکی  کب بالغ ہو تے  ہیں؟  
جواب :  ہِجری سِن کے حِساب سے لڑکا 12سے 15سال کی عمر میں بالغ ہوتا ہے جبکہ لڑکی  9 سے 15سال کی عمر میں بالغ ہوتی ہے ۔ لڑکے اور لڑکی کے بالغ ہونے کی علامات ہوتی ہیں اگر اس عمر کے دَوران ان علامات میں سے کوئی علامت ظاہر  نہ ہو  تو15 سال کے ہوتے ہی دونوں( یعنی لڑکا اور لڑکی ) بالغ ہو جائیں گے ۔ ( 1 ) 



________________________________
1 -    در مختار، کتاب الحجر، فصل :  بلوغ الغلام بالاحتلام، ۹ / ۲۶۰ ماخوذاً دار المعرفة  بيروت