ایک دِن کے بچے کی نمازِ جنازہ
سُوال : بچے کے کان میں اذان نہ دی اور ایک دِن بعد اس کا اِنتقال ہوگیا کیا اس کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی؟
جواب : جی ہاں! اگر کسی بچے کے کان میں اذان نہ دی اور اس کا ایک دن بعد اِنتقال ہوگیا تو اس کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی نیز اس کو غسل اور کفن بھی دیا جائے گا ۔
نبیٔ کریم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا عِلمِ غیب
سُوال : جب مُنافقین نے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے عِلمِ غیب کا اِنکار کیا تھا تو ا س وقت کون سی آیتِ مُبارَکہ نازل ہوئی تھی اور اس کا شانِ نُزول کیا تھا؟
جواب : جب مُنافقین نے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے عِلمِ غیب کا اِنکار کیا تو اللہ پاک نے یہ آیتِ مُبارَکہ نازِل فرمائی :
وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَ نَلْعَبُؕ-قُلْ اَبِاللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ وَ رَسُوْلِهٖ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُوْنَ( ۶۵ ) لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَانِكُمْؕ- ( پ۱۰، التوبة : ۶۵-۶۶ )
ترجمۂ کنز الایمان : اور اے محبوب اگر تم ان سے پوچھو تو کہیں گے کہ ہم تو یونہی ہنسی کھیل میں تھے تم فرماؤ کیا اللہ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنستے ہو ۔ بہانے نہ بناؤ تم کافر ہو چکے مسلمان ہو کر ۔
اِس آیت کا ایک شانِ نُزول یہ ہے کہ غَزوَۂ تَبوک میں جاتے ہوئے مُنافقین کے تین گروپوں میں سے دو رَسولِ کَریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کے بارے