قابلِ اِستعمال ہوجائے گا یعنی اب اس کو پینے یا اس سے وُضو کرنے میں کوئی حَرج نہیں ۔
نَذر و نیاز پورا سال کرنا جائز ہے
سُوال : عاشورہ کے بعد امامِ عالی مَقام حضرتِ سَیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی نیاز کی جا سکتی ہے ؟
جواب : جی ہاں! عاشورہ کے بعد بلکہ پورا سال نَذر و نیاز کی جا سکتی ہے صِرف عاشورہ میں ہی نیاز کرنا ضَروری نہیں ہے ۔
مَساجدمیں چپل رکھنے کی جگہ بنانا کیسا؟
سُوال : مَساجد میں چپل رکھنے کی جگہ بنائی جاتی ہے مگر ہوا چلنے کی وجہ سے چپلوں پر لگی ہوئی مٹی مَساجد میں آنے کا اندیشہ ہوتا ہے کیا ایسی صورت میں چپل رکھنے کی جگہ بنانا دُرُست ہے ؟
جواب : مَساجد میں چپل رکھنے کی جگہ بنانا دُرُست ہے ۔ اگر چپل رکھنے کی جگہ نہ بنائی جائے تو لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اور چپل چوری ہونے کا خَطرہ بھی رہے گا ۔ نیز چپل کے ساتھ لگی ہوئی مٹی مَساجد میں آنے کی وجہ سے چپل رکھنے کی جگہ ختم نہیں کی جا سکتی، کیونکہ مٹی تو ہوا کے ذَریعے بھی مَساجد میں آ جاتی ہے ۔ مٹی کو مَساجد میں آنے سے روکنا اِنسان کے بس میں نہیں ۔ اَلبتہ جس سے جتنا ہوسکے وہ مَساجد کو صاف رکھنے کی کوشش کرے ۔