Brailvi Books

قسط 11: ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟
35 - 39
تَعَالٰی عَنْہُ سے بہتر کون ہو گا؟ وہ تو پہلے گھر والے ہیں جنھوں نے حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم َکی طرف ہجرت کی ہے ۔  پھر  میں نے یہ دُعا پڑھ لی تو اللہ پاک نے ان کے بدلے مجھے رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم عطا فرما دئیے ( جو یقیناً حضرتِ سَیِّدُنا ابو سلمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے بہتر ہیں ۔  ) (1  ) نیز دُشمن سے حفاظت کے لیے سورۂ قریش بھی پڑھی جاتی ہے ۔  
مستعمل پانی کا مسئلہ
سُوال :  کیا پانی پیتے وقت داڑھی یا مونچھ کے بال اس میں چلے جائیں تو وہ پانی مستعمل ہو جائے گا؟ 
جواب :  جی ہاں!اگر داڑھی اور مونچھ کے بال بے دُھلے ہوں یعنی ان کو دھونے کے بعد وضو توڑنے والا کوئی عمل پایا جائے تو ان کے پانی میں جانے سے وہ پانی مستعمل ہو جائے گا یعنی اب وہ پانی ناقابلِ وُضو ہوگیا ۔ ”اس کا پینا مکروہِ تنزیہی ہے ۔ “(2  ) البتہ اگر کوئی شخص مستعمل پانی پی لیتا ہے تو گناہ گار نہیں ہو گا ۔  مستعمل پانی پاک ہوتا ہے لہٰذا  اس  کو پھینکا نہ جائے بلکہ یہ پانی کوئی بھی چیز دھونے کے لیے اِستعمال کر لیا جائے ۔  نیز اگر اس پانی میں اس کی مِقدار سے زیادہ غیر مستعمل پانی مِلادیا جائے تو اس سے مِلنے کے بعد یہ مستعمل پانی بھی



________________________________
1 -    مسلم، کتاب الجنائز، باب ما یقال عند المصیبة، ص۳۵۶، حدیث :  ۲۱۲۶ دارالکتاب العربی بیروت
2 -    فتاویٰ رضویہ، ۲ / ۱۲۲ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور