Brailvi Books

قسط 11: ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟
33 - 39
 مثلاً چینی کا شِیرہ، گھی اور کھوپرے وغیرہ کے  تیل کو پاک کیا جا سکتا ہے ۔ 
اپنی زوجہ سے اچھا سُلوک کیجیے 
سُوال :  اگر شوہر اپنی بیوی کے ساتھ نَرمی کرتا ہے تو لوگ  کہتے ہیں تم ”زَن مُرید“  بن گئے ہو اس کا کیا حَل ہے ؟ 
جواب :  اگر کوئی شخص خوفِ خدا کے باعِث اپنی زوجہ سے خوش اَخلاقی کے ساتھ پیش آتا ہے یا اس سے نَرم برتاؤ کرتا ہے اور لوگ اسے ”زَن مُرید“ ہونے کا طَعنہ دیتے ہیں تو یقینا ًیہ اس کی دِل آزاری کا سبب ہو گا ۔ لیکن شوہر کو چاہیے کہ اپنی زوجہ کے ساتھ حُسنِ سُلوک جاری رکھے لوگوں کے کچھ بھی کہنے پر دِل بَرداشتہ نہ ہو اور ہرگز اپنے رویے میں تبدیلی نہ لائے بلکہ مزید نَرمی کے ساتھ پیش آئے ۔ فی زمانہ لوگوں کے انداز یک سر بدل چکے ہیں خُصُوصاً اپنی زوجہ کے ساتھ ان کا رویہ اِنتہائی  ناگفتہ بہ ہوتا جا رہا ہے ۔  اس کے باوجود یہ لوگ اپنی زوجہ سے مُعافی مانگنا اپنی کسرِ شان سمجھتے ہیں، حالانکہ بیوی پر ظُلم کیا ہو تو مُعافی مانگنا واجب ہے ۔ انھیں چاہیے کہ اپنی زوجہ سے مُعافی تلافی کرتے رہا کریں ۔  یہ  ضَروری نہیں کہ ظُلم کیا ہوگا تو ہی مُعافی مانگی جائے گی بلکہ اِحتیاطی مُعافی مانگ لی جائے تب بھی حَرج نہیں بلکہ اِحتیاطی مُعافی مانگنا میاں بیوی کے دَرمیان محبت میں اِضافے کا سبب ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  میرا معمول ہے میں اِحتیاطی مُعافی مانگتا رہتا ہوں جیسے کوئی بڑی رات یا بڑا دن آتا ہے تو  میں مُعافی تلافی کی