Brailvi Books

قسط 11: ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟
30 - 39
میں کوئی گناہ یا کفر نہیں ۔                
ایک رُکن میں تین بار کھجانے کا شَرعی حکم
سُوال :  اگر کسی نے نماز کے ایک رُکن میں ایک بار داڑھی میں کھجایا ، پھرسر میں کھجایا اور پھر جسم کے کسی اور حصّے میں کھجایا تو کیا اس  کی نماز ٹوٹ جائے گی  ؟ 
جواب :  جی ہاں! اِس طرح ایک رُکن میں تین بار  کھجانے سے نماز ٹوٹ جائے گی  ۔ ایک رُکن میں دو بار کھجانے سے نماز نہیں ٹوٹتی اور اَگلے رُکن میں پھر سے دو بار کھجانے کی اِجازت مِل جاتی ہے مثلاً قیام میں دو بار کھجایا اور پھر رُکوع میں چلے گئے تو اَب رُکوع میں دو بار کھجانے کی اِجازت مل جائے گی ۔ ہاں! اگر کسی نے جسم پر ہاتھ رکھ کر اُسے چند بار اُنگلیوں سے آگے پیچھے حَرکت دی اور ہاتھ کو جسم سے نہ  ہٹایا تو یہ ایک بار ہی کھجانا کہلائے گا  ۔ ( 1 ) جبکہ عملِ کثیر نہ ہو ۔ 
ناپاک شہد کو پاک کرنے کا طریقہ
سُوال :  اگر شہد یا کوئی بھی بہنے والی چیز جیسے گھی یا تیل وغیرہ ناپاک ہوجائے تو اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ 
جواب :  شہدیا کوئی بھی بہنے والی چیز جیسے گھی تیل وغیرہ ناپاک ہوجائے  تو اس کو دَرج ذیل  طریقے سے پاک کیا جا سکتا ہے  :  اگر شہد کو پاک کرنا  ہوتو پہلے اس کو گرم کر کے پتلا کر لیں  تاکہ پاک کرنا آسان ہو جائے ۔ پھر تین برتن لے کر ایک میں



________________________________
1 -    بہارِ شریعت، ۱ / ۶۱۴، حِصَّہ  :  ۳