Brailvi Books

قسط 11: ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟
28 - 39
جواب :  مُرید اگر  نمازیں نہیں پڑھتا اور گناہوں میں پڑا ہوا ہے تو یہ بے عملی ہے اور بے عملی سے بیعت نہیں ٹوٹتی ۔  مُرید کو چاہیے کہ وہ  نمازیں پڑھے ، شریعت کے مُطابق زندگی گزارے اور بے عملی سے بچے ۔  یاد رَکھیے ! بے عملی اگر گناہوں بھری ہوئی تو  عذابِ نار کی حقداری ہو گی مگر بیعت نہیں ٹوٹے گی ۔  
مَدَنی چینل کے ذَریعے بیعت کرنا کیسا؟ 
سُوال :  کیا  مَدَنی چینل کے ذَریعے بیعت کی جا  سکتی ہے ؟ 
جواب :  مَدَنی چینل اور اِنٹر نیٹ وغیرہ  کے ذَریعے  جب بَراہِ راست بیعت کروائی جائے تو بیعت کی جا سکتی ہے اَلبتہ اگر ریکارڈنگ چل رہی ہو تو بیعت نہیں ہو سکتی ۔  
رُکوع میں پڑھی جانے والی تسبیح 
سُوال :  رُکوع میں جو تسبیح پڑھی جاتی ہے وہ سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْعَظِیْم ہے یا سُبْحٰنَ رَبِّیْ اَلْعَظِیْم؟
جواب :  رُکوع میں جو تسبیح پڑھی جاتی ہے وہ سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْعَظِیْم ہے ۔  
شارک اور بلو ویل مچھلیوں کا شَرعی حکم
سُوال :  کیا شارک اور بلو ویل مچھلیاں کھانا حلال ہے ؟ 
جواب :   شارک اور بلو ویل دونوں مچھلیاں ہی ہیں اِس لیے انہیں کھانا حلال ہے ۔   
اِمامِ عالی مقام کا سَرِ اَنور کہاں دَفن ہے ؟ 
سُوال :  حضرتِ سَیِّدنا  اِمام ِ حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا سَرِ اَنورکہاں دَفن ہے ؟  
جواب :  امامِ عالی مقام حضرتِ سَیِّدنا  امام ِ حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا جسمِ مُقَدَّس تو کربلا