Brailvi Books

قسط 11: ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟
27 - 39
 اگر ہماری ماں کو مارا تو سر پھوڑ دیں گے  اور چھوڑیں گے نہیں وغیرہ وغیرہ ۔       
اگر والِد مِلنا جُلنا چھوڑ دے تو اَولاد کیا کرے ؟
سُوال :  اگر والِد صاحب دوسری شادی کر لیں اور پہلی زوجہ کی  اَولاد سے مِلنا جُلنا چھوڑ دیں تو ایسی صورت میں اَولاد  کیا کرے ؟ 
جواب :  ایسی صورت میں پہلی زوجہ کی اَولاد صبر کرے اور اپنے والِد صاحب سے مِلنے جُلنے کی کوشش کرے ۔  اگر اَولاد اپنے والِد صاحب کی خِدمت کرے گی تو وہ بھی ضَرور اُن سے  میل جول رکھیں گے ۔ جو اَولاد یہ کہتی ہے کہ  باپ ہم سے مِلتا جُلتا نہیں اس لیے ہم بھی اپنے باپ سے میل جول نہیں رکھیں گے ، اگر باپ دُنیا سے چلا جائے تو یہی اَولاد وراثت کا مال حاصِل کرنے کے لیے دوڑ پڑے گی اور خواب میں بھی باپ کا چھوڑا ہوا مال لینے سے اِنکار نہیں کرے گی ۔ اگر اَولاد اَمیر اور باپ غریب ہو  تب  بھی اَولاد کو اللہ پاک کی رِضا اور حُصولِ جَنَّت کے لیے اپنے باپ کی خِدمت کرنی چاہیے ۔  جَنَّت کی کوئی قیمت نہیں کہ اُسے پیسوں اور خزانوں سے حاصِل کیا جا سکے البتہ ماں باپ کی خِدمت کے ذَریعے  اللہ پاک کو راضی کر کے حاصِل کی جا سکتی ہے ۔   
بَدعملی سے بیعت نہیں ٹوٹتی
سُوال  :   مُرید اگر  نمازیں نہ پڑھے ، قرآنِ پاک کی تلاوت اور دِیگر نیک کام نہ کرے تو کیا اُس کی بیعت ٹوٹ جاتی ہے ؟