Brailvi Books

قسط 11: ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟
18 - 39
جواب :  نوکری اور دَرسِ نظامی ( یعنی عالِم کورس ) ایک ساتھ کرنا ممکن ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت جُز وقتى جامعاتُ المدىنہ کی بھی تَرکیب ہے جہاں بہت سے عاشقانِ رَسُول نوکری اور کاروبار کے ساتھ ساتھ رات یا صبح میں دَرسِ نِظامی بھی کرتے ہیں ۔  دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃُ المدینہ آن لائن کی سہولت بھی موجود ہے ۔  تو ان سے اِستفادہ کرتے ہوئے ہر ایک کو عالِم کورس کرنا  چاہیے  بلکہ میرا تو مشورہ ہے کہ جس سے بَن پڑے وہ نوکری یا  کاروبار چھوڑ کر صِرف دَرسِ نِظامی ہی کرے ۔ اس لیے کہ نوکری اور کاروبار کی اُلجھن کی وجہ سے پڑھائی کی طرف مکمل دھیان نہیں رہے گا جبکہ ایک اچھا عالِمِ دِین بننے کے لیے پڑھائی میں یکسوئی اورسخت محنت دَرکار ہوتی  ہے ۔ نِصابی کُتُب کے علاوہ بھی بہت کچھ مُطالعہ کرنا پڑتا ہے  جب جا کر اِنسان  بہترین عالِمِ دِین بنتا ہے ۔  البتہ اگر کوئی مَعاشی مُعاملات کے سبب نوکری نہ چھوڑ  سکے تو وہ دَرسِ نِظامی کرنا نہ چھوڑے اس لیے کہ بالکل ہی نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے ۔ جُز وقتی پڑھنے سے بھی فائدہ تو ہو گا ۔ 
دِینی طُلَبا کی حوصلہ شِکنی کرنا کیسا؟
سُوال :  ہمارے مُعاشرے میں دِینی تعلیم حاصِل کرنے والے طُلَبا کی حوصلہ شِکنی اور دُنیوی تعلیم حاصِل کرنے والوں کی حوصلہ اَفزائی کی جاتی ہے ، اس سوچ کو کیسے