Brailvi Books

قسط 11: ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟
13 - 39
السَّلَام کے متعلق حاضِر و ناظِر اور دِیگر تَصَرُّفات ماننے سے اِنکار کرتے ہیں ۔ جو رَبُّ العالمین جَلَّ جَلَالُہ فرشتوں کو یہ طاقت وتَصَرُّف دے سکتا ہے تو کیا اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام اور اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام کو نہیں دے سکتا؟فرشتوں کے لیے تو یہ تَصَرُّفات مان لیے جائیں لیکن اللہ پاک کے محبوب بندوں کے تَصَرُّفات و اِختیارات کا  اِنکار کر دیا جائے !یقیناً اللہ پاک نے اپنے پیاروں کو بھی  یہ اِختىارات کئی گنا بڑھا کر دىئے ہىں ۔ چونکہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تمام مخلوق کے سردار ہیں لہٰذا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو ملنے والے فَضائل وکمالات  اور اِختیارات بھی سب سے زیادہ ہیں ۔  
ذَبِیْحُ اللہ  کے معنیٰ
سُوال :  ذَبِیْحُ اللہ کے معنىٰ کیا ہىں اور یہ کس کا لقب ہے ؟
جواب :  ذَبِیْحُ اللہ حضرتِ سَیِّدُنا اِسْمَاعِیْل عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کا لقب ہے جس کے معنیٰ ہیں :  اللہ کى راہ مىں ذَبح ہونے والا ۔ اس کا اِجمالی واقعہ یہ ہے  کہ حضرتِ سَیِّدُنا اِبْراہِیْم خَلِیْلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو جب اللہ پاک کی طرف سے بیٹا قربان کرنے کا حکم ہوا تو وہ بخوشی تیار ہو گئے ، پھر جب انہوں نے اپنے بیٹے حضرتِ سَیِّدُنا اِسْمَاعِیْل عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کو اس بات سے آگاہ کیا تو انہوں نے بھی لَبَّیْک کہا ۔ چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا اِبْراہِیْم عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  انہیں ذَبح کرنے کے لیے جنگل لے گئے اور  لِٹا کر اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ دی، اب گلے پر چھرى رکھ کر چلانے ہی والے تھے کہ حضرتِ سَیِّدُنا جبریل اَمین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کو اللہ پاک کی طرف سے حکم ہوا کہ جنَّت سے